بھیونڈی نظامپور شہر مہانگر پالیکا کے آفیشیل بورڈ سے نظامپور غائب......
کیا واقعی یہ غفلت ہے یا پھر کسی سازش کا پیش خیمہ تو نہیں؟؟؟
بھیونڈی (مہاراشٹر نامہ ڈیسک) بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کا پورا نام 'بھیونڈی نظام پور شہر میونسپل کارپوریشن' ہے، جو پورا لکھا جاتا ہے , مگر اچانک گدھے کے سر سے سینگ کی طرح نظامپور کا غائب ہوجاتا ایک بہت سازش کا پتہ دے رہا ہے. کیونکہ جس طرح پورے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے. مسلمانوں سے تعصب کیا جارہا ہے. شہروں اور چوک چوراہوں کے نام بدلنے کا کام زور و شور سے جاری ہے. کہیں نفرت کی آگ کی یہ چنگاری بھیونڈی تو نہیں پہنچ گئی کہ جس کی لپیٹ میں سب سے پہلے کارپوریشن آگئی. کیونکہ جس طرح بھیونڈی کارپوریشن کے بورڈ سے نظامپور کو ہٹا کر اس کی مختصر صورت 'نی' کردیا گیا ہے. ایک بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ نظر آریا ہے. ورنہ بلدیہ مختصر میں نظام پور لکھ کر کیا اظہار کرنا چاہتی ہے، یا نظام پور کو بتدریج مختصر کرکے ختم کرنے کی کوئی سازش تو نہیں ہے؟
یہ بورڈ جکات ناکہ پر واقع بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے اندر 'می بھیونڈیکر ' پر لگا ہوا ہے۔ بھیونڈی والوں کا مطالبہ ہے کہ اس بورڈ کو جلد از جلد تبدیل کیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں