مالیگاوں بند %100 کامیاب لیکن بند کے دوران ہنگامہ آرائی. بس اسٹینڈ پر توڑ پھوڑ اور پولس کا لاٹھی چارج. آنسو گیس کے گولے داغے گئے
افواہوں پر دھیان نہ دیں. ہم اس ہنگامہ آرائی کی پر زور مذمت کرتے ہیں. یوسف سیٹھ نیشنل
مالیگاؤں (مہاراشٹر نامہ ڈیسک) حضور اقدس ﷺ کی شان میں گستاخی اور تری پورہ میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم کی وجہ ڈے ,تری پورہ حکومت کیخلاف تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے اعلان پر مالیگاوں بند کامیاب رہا , لیکن عصر بعد اچانک شہر کے حالات بگڑگئے. ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق قدوائی روڑ پر کچھ شرپسندوں نے کتے گولی کے نشے میں ہنگامہ برپا کردیا. جس کی وجہ سے پولس ایکشن میں آگئی اور لاء اینڈ آڈر کا مسئلہ ہوگیا. مجمع کسی طور قابو میں نہیں آرہا تھا. جب پولس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور ساتھ اس کم غفیر منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے گئے. نمائندے نے جب شہر ایس پی چندرکانت کھانڈوی سے رابطہ کیا تو رابطہ تو ہوگیا مگر ایس پی حالات کو قابو اور امن وامان کی کوشش میں لگے ہوئے تھے.
ہم اس ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہیں.
نمائندے نے مہاراشٹرراشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر یوسف سیٹھ نیشنل سے رابطہ کیا تو موصوف بتایا کہ ہم اس ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہیں. چونکہ یہ بند مکمل طور کامیاب تھا اور اس یک روزہ بند کے دوران مکمل امن و امان رہا , شہریان سے علمائے کرام نے گزارش کی تھی کہ 4 بجے بند اختتام پذیر ہوگا اور لوگ اپنے کوروبار جاری کریں گے . 4 بجے کاروبار شروع ہونے لگے تھے تبھی کچھ شرپسندوں بے کتا گولی کے نشے میں ہنگامہ برپا کردیا. بہرحال ہم اس ہنگامے کی پراور مذمت کرتے ہیں. چونکہ مالیگاؤں ایک امن پسند شہر ہے اور اس ہنگامے سے شہر کا نام خراب ہوا ہے. یوسف سیٹھ نیشنل نے مزید کہا کہ میں آپ۰ کے اخبار کے ذریعے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ شہریان اپنے اپنے کاروبار جاری کریں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں . فی الحال پولس کی ایک بھاری نفری اور شہر ایس پی حالات کو کنٹرول میں کرنے اور امن و امان کی بحالی میں لگے ہیں. تادم تحریر حالات قابو میں ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں