امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد سات لاکھ کے متجاوز
واشنگٹن، 2 اکتوبر (یو این آئی) دنیا بھر میں کووڈ 19 کی تیسری لہر کی آہٹ کے درمیان امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سات لاکھ سے تجاور کرگئی ہے۔جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں ہندوستانی وقت کے مطابق سنیچر کی صبح ساڑے چھ بجے تک کورونا سے 700258 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 4.36 کروڑ سے زیادہ اب تک متاثر ہوئے ہیں۔
بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے مطابق 1918 سے 1919 تک امریکہ میں اسپینش فلو وبا نے تقریباً 675000 لوگوں کی جانیں لی تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں