امریکہ چین تائیوان معاہدے کی پاسداری پر متفق
واشنگٹن،6 اکتوبر (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ چین تائیوان معاہدے کی پاسداری پر راضی ہیں۔
وہائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک نیوز کانفرنس میں مسٹر بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تائیوان کے قریب چین کی عسکری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے اور دونوں فریق تائیوان معاہدے کی پاسداری پر متفق ہیں۔
حال ہی میں چین نے تقریبا 150 فوجی جیٹ اور بمبارطیارے تائیوان بھیجے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادی بحیرہ جنوبی چین کے قریب فوجی مشقیں کر تے رہتے ہیں۔
چینی فوجی طیارے دن اور رات میں دو بار تائیوان کے علاقے میں داخل ہوئے۔ تاہم تائیوان کے گشتی طیاروں نے چینی طیاروں کو پسپا کردیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں