عالمی شہرت یافتہ پاکستانی آرٹسٹ کامیڈین عمر شریف کا جرمنی کے اسپتال میں انتقال
'بکرا قسطوں پہ' اور 'بڈھا گھر پہ ہے
جیسے ڈراموں سے آپکو زبردست شہرت حاصل ہوئی تھی... بعد میں کئی مشہور ڈراموں، فلموں، ٹاک شو وغیرہ کو بھی اُن کی وجہ سے کامیابی ملی... عمر شریف کی کامک ٹائیمنگ، شوخی و برجستگی سے ادا کئے گئے مکالموں کی ادا کو بعد میں کئی کامیڈین اور ہیروز نے اپناے اور اُنہیں بھی عمر شریف کی کاپی کرنے پر کامیابیاں ملیں.. طنز و مزاح، ظرافت اور حاضرجوابی جیسی خوبیوں کو سٹیج پر کس سلیقے سے پیش کیا جاتا ہے. یہ ہم نے معین اختر اور عمر شریف کی اداکاری میں دیکھا تھا....
معین اختر کے بعد اس عظیم شخصیت کے انتقال پر دل اُداس ہے.. اللہ غفور الرحیم مرحوم عمرشریف کی مغفرت فرمائے.. آمین
احساساتِ عمران جمیل.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں