مفتی محمد اصغر کی دھولیہ تشریف آوری ، جمعیۃ دفتر پرشال اور گلدستہ کے ساتھ والہانہ استقبال
دھولیہ 17؍اکتوبر : مہاراشٹر کے ساحلی علاقہ خطہ کوکن کے رائے گڑھ سے تعلق رکھنے والے ،دینی ،سماجی اور رفاہی کاموں میں پیش پیش رہنے والے ،مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول کے مہتمم جانب مفتی محمد اصغر صاحب کا جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ کے دفتر واقع مدرسہ سراج العلوم ،مولوی گنج،دھولیہ میں پر تپاک استقبال کیا گیا ۔
خطہ کوکن کے دابھول ضلع رائے گڑھ کے ہر دل عزیز عالم دین مفتی محمد اصغر صاحب کا حالیہ کوکن سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کے لئے بے مثال اور انتھک محنت کرنے کے نتیجہ میں دھولیہ تشریف آوری کے موقع پرحافظ حفظ الرحمن ابن مولانا ابوالعاص صاحب صدر جمعیت علماء ضلع دھولیہ مولانا ضیاء الرحمن قاسمی صدر جمعیت علماء شہر دھولیہ مفتی شفیق احمد قاسمی، مولانا شکیل احمد قاسمی دیگر علماء کرام، اراکین جمعیۃ، میکنیکل اور الیکٹریشن کی ٹیم نے شال دیکر شاندار استقبال کیا گیا ۔
اس موقع پرمفتی محمد اصغر صاحب نے کوکن سیلاب زدہ علاقوں میں جمعیت علماء مہاراشٹر (مولانا ارشد مدنی )کی جانب سے اب تک کی جانے والی خدمات کو پیشِ کیا ۔ اخر میں انہوں نے بتلایا کے جو مکانات مہاڈکے علاقوں میں منہدم ہوئے تھے یا نقصانات ہوئے تھے ان کی از سر نو تعمیرات کے ساتھ ہی مرمت کا کام بھی تیزی سے شروع ہے۔
دھولیہ تشریف آوری پر صدر و اراکین جمعیۃعلماء دھولیہ نےمسرت کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تشکر پیش کیا ۔آخر میں مفتی صاحب کے دعائیہ کلمات پر مجلس کا اختتام ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں