این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی بیوی اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئی تھی ،
نئی دہلی: گذشتہ دنوں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو منشیات کے معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ آرین خان کو این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد وہ سرخیوں میں آگئے۔ سمیر وانکھیڈے کی شادی کرانتی ریڈکر سے ہوئی ہے جو پیشے سے اداکارہ ہیں۔ سمیر وانکھیڈے کی بیوی کرانتی ریڈکر سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔
کرانتی ریڈکر ممبئی میں پیدا ہوئی اور انہوں نے یہی سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، کرانتی ریڈکر نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ ان کی پہلی مراٹھی فلم "سن آسوی آشی" 2000 میں ریلیز ہوئی۔ ان کے علاوہ انوکیش چودھری اس فلم میں مرکزی کردار میں تھے۔ مراٹھی فلم کے علاوہ کرانتی ریڈکر بالی ووڈ فلم میں نظر آچکی ہیں۔
دراصل ، کرانتی ریڈکر نے اجے دیوگن اور گریسی سنگھ کی فلم "گنگا جل" میں ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا ۔ فلموں کے علاوہ ، کرانتی ریڈکر اپنے ڈانس پرفارمنس سے اپنے جلوے بکھیر چکی ہیں۔
انہوں نے مراٹھی گانے کومبڈی پال لی پر ڈانس پرفارمنس دی تھی ۔ بعد میں یہ گانا کترینہ کیف اور ریتک روشن کے درمیان ہندی فلم 'اگنی پتھ' میں فلمایا گیا۔
کرانتی کئی مراٹھی فلموں میں نظر آچکی ہیں ، جن میں 'شہن پن دیگا دیوا' ، 'شکشھاچا آئچہ گھو' ، 'کھو کھو اور مرڈر مسٹری' وغیرہ شامل ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایک اداکارہ ہونے کے علاوہ ، کرانتی ریڈکر 2 جڑواں بیٹیوں کی ماں بھی ہیں۔ ان کی شادی سال 2017 میں سمیر وانکھیڈے سے ہوئی تھی۔ سمیر وانکھیڈے ، جو کہ مہاراشٹر سے تعلق رکھتے ہیں ، 2008 بیچ کے آئی آر ایس افیسر ہیں۔
انڈین ریونیو سروس میں شامل ہونے کے بعد ، ان کی پہلی پوسٹنگ ممبئی کے چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈپٹی کسٹم کمشنر کی حیثیت سے ہوئی۔ اپنی قابلیت کی وجہ سے انہیں بعد میں آندھرا پردیش اور پھر دہلی بھیجا گیا۔ انہیں نشے اور منشیات سے متعلقہ امور کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔
پچھلے دو سالوں میں ، سمیر وانکھیڈے کی قیادت میں ، تقریبا 17،000 کروڑ روپے کے نشے اور منشیات کا پردہ فاش کیا گیا ۔ گزشتہ سال سمیر وانکھیڈے کا ڈی آر آئی سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو میں تبادلہ کیا گیا تھا۔
سمیر وانکھیڈے اپنی ڈیوٹی کے حوالے سے بہت ایماندار ہیں اور جب ڈیوٹی کی بات آتی ہے تو انہیں اس کی پرواہ نہیں ہوتی کہ سامنے کون ہے؟ جب وانکھیڈے ممبئی ہوائی اڈے پر ڈپٹی کمشنر کے طور پر تعینات تھے ، انہوں نے اپنے جونیئرز کو مشہور شخصیات کے پیچھے بھاگنے سے روک دیا تھا ۔
انہوں نے بالی ووڈ کے ایکٹرس کو بغیر ٹیکس ادا کئے جانے نہیں دیتے تھے ۔ دراصل ، کوئی بھی مسافر 35 ہزار روپے تک کا سامان بیرون ممالک سے لاسکتا ہے ، لیکن اس سے زیادہ مال کی صورت میں 36 فیصد کسٹم ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔
اگر سامان کی قیمت 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہو تو کسٹم آفیسر اسے گرفتار کر سکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں