src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ماب لنچنگ کے شکار مظفر علی اصغر علی معاملہ میں ڈاکٹر خالد پرویز کی ایس پی سے ملاقات مسلم نوجوان کے ساتھ شرپسندوں نے مار پیٹ کی اور پولیس نے اسی کو ملزم بنا دیا. مجلس انصاف کے لئے میدان میں ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 20 ستمبر، 2021

ماب لنچنگ کے شکار مظفر علی اصغر علی معاملہ میں ڈاکٹر خالد پرویز کی ایس پی سے ملاقات مسلم نوجوان کے ساتھ شرپسندوں نے مار پیٹ کی اور پولیس نے اسی کو ملزم بنا دیا. مجلس انصاف کے لئے میدان میں ‏


ماب لنچنگ کے شکار مظفر علی اصغر علی  معاملہ میں  ڈاکٹر خالد پرویز کی ایس پی سے ملاقات 

مسلم نوجوان کے ساتھ شرپسندوں نے مار پیٹ کی اور  پولیس نے اسی کو ملزم بنا دیا. مجلس انصاف کے لئے میدان میں 


مالیگاؤں (نامہ نگار ) 10 ، ستمبر 2021 کو ضلع جلگاؤں کے پالدی میں ایک بائک سوار مسلم نوجوان مظفر علی اصغر علی قریشی نامی شخص کو روک کر کچھ شرپسندوں نے بے تحاشہ مارپیٹ کی،  ماب لنچنگ کی گئی ۔ اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ پولس نے اسی نوجوان مظفر علی کو ہی اس معاملہ میں ملزم بنادیا ۔ اور اس نوجوان کے خلاف ہی سخت دفعات کے تحت کیس رجسٹرڈ کیا ۔ قائد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسدالدین اویسی  و صدر مہاراشٹر مجلس اتحاد المسلمین  امتیاز جلیل کی ہدایت پر صدر شمالی مہاراشٹر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز  نے شمالی مہاراشٹر کے تمام عہدیداران کے ساتھ جلگاؤں کا ہنگامی دورہ کیا۔ 
ڈاکٹر خالد پرویز  سب سے پہلے مظفر علی نامی نوجوان کے گھر پہنچ کر پورے معاملہ کی جانکاری حاصل کی۔ مظفر علی نامی نوجوان کے اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی۔ انہیں مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کروائی. بعد ازاں ڈاکٹر خالد پرویز  نے جلگاؤں ضلع ایس پی ڈاکٹر پروین منڈے  سے وفد کی شکل میں ملاقات کی۔ ضلع ایس پی  کو معاملہ کی سنگینی و تمام تر حقائق سے روشناس کرایا ۔ اور تحریری طور پر میمورنڈم دے کر مظلوم نوجوان مظفر علی اصغر علی کو انصاف دلانے کی گذارش کی نیز  خاطی افراد کو سخت سزا دلانے کی مانگ کی. خاطی افراد کے خلاف کاروائی نا ہونے کی صورت میں آندولن کا اشارہ دیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد پرویز نے اپنے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ دادری کے اخلاق احمد سے شروع ہونے والا یہ خونی سلسلہ چستی و نانک کی پر امن سر زمین پر اس طرح پھیلا کہ اقلیتیں کہیں بھی محفوظ نہ رہیں. اعلی ذات والوں نے اقلیتوں کا جینا محال کر ڈالا. خاص طور مسلم شناخت رکھنے والے افراد کے خلاف شدت پسندوں نے وہ زہر پھیلایا کہ ہر کوئی ایک دوسرے سے  نفرت پر آمادہ ہو گیا ماب لینچنگ کا یہ بخار جن سنگھ, آر ایس ایس جیسی فسطائی تنظیموں کا پھیلایا ہوا وہ خونی سلسلہ ہے کہ کوئی بھی اس طوفان بلا خیز سے محفوظ نہ رہا. اندھ بھکتوں نے چہار سمتوں میں وہ تانڈو مچایا کہ زیست تلملاتی رہ گی. اندھ وشواس کے خلاف میدان عمل میں آنے والے نریندر ڈابھولکر کا اس طرح بے رحمی سے قتل کر دیا گیا جس طرح اہنسا کے پجاری مہاتما گاندھی کا کیا گیا تھا. انسانوں انسانوں کے درمیان  نفاق پیدا کرنے کا جنون انسانیت کے نام پر کسی بدنما داغ کی طرح بڑھتا ہی جارہا ہے. کوئی بھی اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والا آج محفوظ و مامون نہیں. کوئی کسی کا پرسان حال نہیں. اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی جان ہتھیلی پر لئے گھر سے نکلنے پر مجبور ہیں .جب بھی کوئی اقلیتی طبقہ کا فرد اپنے گھر سے باہر نکلتا ہے تو اس کے اہل خانہ کے دلوں میں یہ وسوسہ جنم لیتا رہتا ہے کہ کیا ہمارے گھر کا وہ فرد زندہ و جاوید واپس ہم تک آ پائے گا. ڈاکٹر خالد پرویز  نے سول ہسپتال پہنچ کر متاثرہ نوجوان مظفر علی کی عیادت کی ۔ مظفر علی سے واقعہ کی حقیقت معلوم کرکے متاثرہ نوجوان کو یقین دلایا کہ مجلس اتحاد المسلمین آپ کے ساتھ ہے،  مجلس اتحاد المسلمین ہر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے،  شیشہ پلائی دیوار ہے۔ آپ کو انصاف دلانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ بعد ازاں ڈاکٹر خالد پرویز  نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔ پورے معاملہ کی حقیقت بیان کی۔ کل  کے ہنگامی دورہ میں ڈاکٹر خالد پرویز  کے ساتھ جلگاؤں ضلع مجلس اتحاد المسلمین کے صدر احمد سر و ایڈووکیٹ عمران سر،  ذیشان پٹھان،  شعیب ملّا،  فروز شیخ بھساول،  جمال ناصر مالیگاؤں،  جلگاؤں اور دھولیہ شہر کے چھوٹے بڑے سیکڑوں پارٹی ذمہ داران و عہدیداران موجود رہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages