src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں بارش کے لیے لڑکیوں کو برہنہ کرکے پورے گاؤں میں گھمایا گیا ۔ تصاویر اور ویڈیو وائرل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 8 ستمبر، 2021

مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں بارش کے لیے لڑکیوں کو برہنہ کرکے پورے گاؤں میں گھمایا گیا ۔ تصاویر اور ویڈیو وائرل


مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں بارش کے لیے لڑکیوں کو برہنہ کرکے پورے گاؤں میں گھمایا گیا ۔ تصاویر اور ویڈیو وائرل 


 مدھیہ پردیش کے کئی حصوں میں جہاں سیلاب آیا وہاں کئی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں لوگ شدید خشک سالی سے لڑ رہے ہیں اور پانی برسنے کے لیے مختلف کوششیں کر رہے ہیں۔  حد اس وقت ہوگئی ہے جب لوگ عجیب و غریب  طریقوں کا بھی سہارا لے رہے ہیں۔  ریاست کے دموہ ضلع میں خشک سالی سے چھٹکارا پانے کے لیے غیر انسانی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

 ضلع کے جبیرہ بلاک کے امدار پنچایت کے بنیا گاؤں میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔  اس کے لیے انہوں  نے چھوٹی چھوٹی معصوم لڑکیوں کو برہنہ کیا اور ان کے کندھوں پر ایک مسل رکھ کر انہیں پورے گاؤں کے گرد گھمایا۔  حیرت اس بات کی ہے کہ یہ کام کرنے والے کوئی اور نہیں ان کے اپنے ہی ہیں ۔  لڑکیوں کی مائیں اور خاندان کی عورتیں , پڑوسیوں کے ساتھ مل کر اس طرح کے ٹوٹکے آزما رہی ہیں۔

 دراصل خشک سالی کے پیش نظر پرانے عقیدے کے مطابق گاؤں کی چھوٹی چھوٹی معصوم  بچیوں کو مکمل طور پر بے لباس کیا جاتا ہیں اور ان کے کندھوں پر ایک مسل رکھا جاتا ہے اور  اس مسل میں مینڈک باندھا جاتا ہے۔  لڑکیاں پورے گاؤں میں گھومتی ہیں اور پیچھے پیچھے عورتیں بھجن کیرتن کرتی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages