ترکی کے عراق میں واقع فوجی کیمپ پر میزائل حملے
انقرہ ، 25 ستمبر (یو این آئی) عراق کے شمالی صوبے نینوی میں ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل داغے گئے ہیں ، تاہم جانی و مالی نقصانات کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شفق نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے ذرائع کے حوالے سے جمعہ کی دیر رات کو بتایا کہ موصل کے شمال میں ترکی فوج کے زیلکان کیمپ پر میزائل حملے کیے گئے ہیں ۔ کیمپ کے پاس پانچ میزائل گرے ہیں ، جن میں سے تین میں دھماکہ ہوا ہے ۔ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کی فوج کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور اس سے وابستہ گروہوں سے لڑنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں