src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں جانباز سپاہی شہید عبدالحمید کے یوم شہادت پر روٹی بینک, کپڑا بینک, ہنر بینک کا افتتاح - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 11 ستمبر، 2021

مالیگاؤں میں جانباز سپاہی شہید عبدالحمید کے یوم شہادت پر روٹی بینک, کپڑا بینک, ہنر بینک کا افتتاح


مالیگاؤں میں جانباز سپاہی شہید عبدالحمید کے یوم شہادت پر روٹی بینک, کپڑا بینک, ہنر بینک کا افتتاح 

مسجدوں و میناروں کا شہر مالیگاؤں کی  انسانیت نوازی اپنی مثال آپ!! 



مالیگاؤں (نامہ نگار ) 10 ستمبر حج کمیٹی ہال میں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم شہید عبدالحمید منایا گیا،جس کی صدارت شہر مالیگاؤں کے نوجوان رہنما الحاج آصف نیشنل والے نے کی،جس کی نظامت شہر عزیز کا ابھرتا ہوا ستارہ ،رئیس ستارہ نے کی۔الخدمت خواتین گروپ کی خاتون نے تلاوت کلام پاک پیش کیا،اس کے بعد اسی گروپ کی خاتون نے نعت پاک پیش کی۔ صدر جلسہ الحاج آصف  نیشنل والے کی تحریک و تائید کے بعد صدر سوسائٹی حاجی عارف انجم نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔ اس کے بعد صدر جلسہ کے ساتھ تمام مہمانان کرام کا اور پروگرام میں آئے سوشل ورکرز و عوامی خدمدگار مرد و خواتین کا بھی استقبال کیا گیا۔ پروگرام میں خصوصی طور پر آئے صوفی انیس احمد قادری  کو آپ کی عوامی خدمات کے عوض خصوصی اعزاز سے رسولپورہ کے معاون کارپوریٹر لئیق حاجی نے نوازا، اورنگ آباد سے آئے پروگرام کے پرائم گیسٹ یوسف موکا تی کو اسٹیج کے تمام معززین نے سپاس نامہ سے نوازا۔اسی طرح اورنگ آباد سے آئے عارف بھائی کا بھی استقبال کیا گیا۔پروگرام کی آن ،بان،شان بلیک بیلٹ ہولڈرز بچیوں کو رسول پورا کی کارپوریٹر سعدیہ لئیق حاجی،رضوان حاجی RK، مہرالنساء اشفاق احمد اور ڈاکٹر شکیلہ سید کے ہاتھوں ٹرافی و انعامات دیے گئے۔ ایسا لگتا تھا کہ مانو انعامات کی با رش ہو رہی ہے۔ اسی کے ساتھ ان بچیوں کے انسٹرکٹر ماسٹر حبیب ، اور ماسٹر ریحان کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے بعد مالیگاؤں ایمپلائمنٹ کے گارڈن کی جوڈو کراٹے کے بچّے اور بچیوں نے جوڈو کراٹے کے کھیل سے حاضرینِ مجلس کا زبردست دل موہ لیا۔ اس کے بعد ضیاء مسکان،خالد سرحدی، حاجی عنایت اللہ، رضوان بیٹری والا نے عوام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران صدر مجلس الحاج آصف  نیشنل والے نے دارلامان یتیم خانہ کے جوڈو کراٹے بچوں کو ایک ایک سفید سوٹ دینے کا اعلان کیا۔ الخدمت خواتین گروپ کی طرف سے ایک بیوہ خاتون کو کپڑے کا سوٹ یوسف مو کا تی کے ہاتھوں سے دے کر  کپڑا بینک کے آغاز کا اعلان ہوا۔الخدمت خواتین گروپ کی  صدر حجن علقمہ آپا کی طرف سے خواتین کو سرٹیفکیٹ اور دوپٹہ کا تحفہ دیا گیا۔ اورنگ آباد کے روٹی بینک،کپڑا بینک کے یوسف مو کا تی نے حاضرینِ مجلس کو بتایا کہ یہ کام بہت  آسان ہے۔اگر آپ جیسے کچھ لوگ آپس میں مل کر اسے شروع کریں تو اس مساجد اور مدارس کے شہر میں آپ کو کامیابی ملے گی اپ کے بعد دلّی سے خصوصی طور پر تشریف لائے مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ عبدالکریم نے سامعین کو خطاب کیا۔ آپ نے حکومت ہند کی تمام اسکیموں کی جانکاری دی اور بتایا کہ بچوں اور بچیوں۔ کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دو۔اس میں اگر آپ کو مالی دشواری ہو تو مجھ سے رابطہ کریں۔ اس کے بعد صدر مجلس الحاج آصف نیشنل والے نے اپنے صدارتی خطبہ میں سوسائٹی ھذا  کی مکمل مدد کا اعلان کیا۔ آپ نے حاضرینِ مجلس سے اپنے نونہالوں کو اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دینے کی بات کہی۔آپ نے اس شعر سے اپنی تقریر کا اختتام کیا کہ
 میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر
لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
آخر میں صوفی انیس احمد قادری نے اپنے مخصوص انداز میں شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے سابقہ سرپرست مرحومین جن میں مرحوم حاجی ابراہیم نیشنل،مرحوم حاجی اسماعیل نیشنل،مرحوم الحاج جمال الدین للے،مرحوم حاجی کریم کچّی، مرحوم چھوٹے حاجی و دیگر مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی
اس پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے شفیق اینٹی کرپشن، اعجاز کھا ٹک،الحاج آصف نیشنل والے کے تمام سوشل ورکرز گروپ، جیسے خالد شیخ گروپ، پا پا بھائی گروپ،شاہ رخ گروپ، عرفان گروپ، اقبال بھائی گروپ جاوید، لقمان انصاری، ماسٹر حبیب، ضیاء مسکان، سلیم ساحل،خالد سرحدی، ہارون بھائی، صادق الفراز،ذیشان انصاری،فیاض افسر گروپ،بلڈ ڈونر گروپ، فریدہ گروپ ،،مالیگاؤں کے تمام سوشل ورکرز گروپ کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں خواتین و حضرات موجود تھے۔ جگہ کی تنگی کی وجہ سے الحاج آصف  نیشنل والے کے کافی تعداد میں سوشل ورکرز اندر جگہ نہیں پا سکے، ادارہ اُن تمام حضرات سے معافی کا خواستگار ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages