سوشل ورکر جمال ناصر کے ساتھ حسن پورہ کی خواتین نے کیا واٹر سپلائی ہیڈ تری بھون کی آفس کا گھیراؤ
گذشتہ کئی ماہ سے حسن پورہ نورنگ کالونی ملت کالونی اعظم پورہ زیتون پورہ رضا پورہ و اطراف میں نلوں میں پانی کی سپلائی جو دوپہر کے وقت تھی بنا کوئی وجہ بتائے سپلائی رات کے وقت کردی گئی. جس کی وجہ سے خواتین کو بے انتہا تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. اسی وجہ سے آج حسن پورہ و اطراف کی خواتین کے ساتھ سوشل ورکر جمال ناصر اسماعیل پلمبر الطاف حاجی باردان والے کی زیر سرپرستی میں کارپوریشن واٹر سپلائی تری بھون صاحب کی آفس کا گھیراؤ کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حسن پورہ نورنگ کالونی و اطراف میں نلوں میں سپلائی پہلے جس وقت پر ہوتی تھی اسی وقت پر دیا جائے تمام باتوں کو سننے کے بعد ہیڈ آفیسر تری بھون صاحب نے وفد میں آئی خواتین و سوشل ورکر جمال ناصر سے کہا کہ گرنا ڈیم پمپنگ سے جو پانی سپلائی ہوتا وہاں کام جاری ہے . آگے چار سپلائی تک آپ کہ حسن پورہ و اطراف میں نلوں میں پانی شام کے وقت ہی آئے گا ایک ہفتہ کہ بعد کام مکمل ہوجانے کے بعد آپ لوگ اطمینان رکھے پرانے وقت پر نلوں میں پانی کی سپلائی ہوگی تمام باتوں کو سننے کے بعد جمال ناصر نے کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے بعد نلوں میں پانی پرانے وقت پر نہیں آیا تو ہم آپ کی آفس پر اس سے بڑا خواتین کا مورچہ لائیں گے پھر کچھ بھی ہو تمام ذمہ داری آپ کی اور کارپوریشن کمشنر کی ہوگی.
آج کے اس وفد میں حسن پورہ کی خواتین کے علاوہ سوشل ورکر جمال ناصر اسماعیل پلمبر الطاف حاجی و دیگر احباب موجود تھے..
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں