راجیو گاندھی کا ہاتھ تھام کر سیاست میں قدم رکھنے والے کیپٹن امریندر سنگھ کے سیاسی سفر کا منظر نامہ،
نئی دہلی: پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے نہ صرف وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہے بلکہ کانگریس پارٹی سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ پنجاب کی سیاست کے پرانے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ یہی نہیں امریندر سنگھ ریاست کے 26 ویں وزیر اعلیٰ ہیں۔ امریندر سنگھ کو پہلی بار راجیو گاندھی نے سیاست میں متعارف کرایا تھا ۔
بتادیں کہ امریندر سنگھ نے 1980 میں پہلی بار لوک سبھا الیکشن جیتا تھا۔ لیکن ، 1984 میں ، انہوں نے آپریشن بلیو اسٹار کے آرمی ایکشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔ پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ فوراً اکالی دل میں شامل ہوگئے تھے اور ایک بار پھر تلونڈی اسمبلی سیٹ سے الیکشن جیت کر اپنے سیاسی کیریئر کو آگے بڑھایا تھا ۔
اکالی دل جیتنے کے بعد امریندر سنگھ کو پنجاب حکومت میں وزیر زراعت اور جنگلات کا عہدہ ملا۔ لیکن ، اکالی دل کے ساتھ ان کا رشتہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکا اور 1992 میں انہوں نے اکالی دل بھی چھوڑ دیا۔ اس کے بعد کیپٹن اپنے حلقے سے صرف 856 ووٹ حاصل کر سکے۔
اپنی پارٹی کی یہ حالت دیکھ کر ایک بار پھر کیپٹن نے 1998 میں کانگریس سے ہاتھ ملایا۔ کانگریس نے ایک بار پھر کیپٹن پر اعتماد کیا اور انہیں 1999 میں پنجاب کا ریاستی صدر بنایا۔ اس کے بعد انہوں نے 2002 میں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ حاصل کیا۔ اس کے بعد وہ 2010 سے 2013 تک پنجاب کانگریس کے صدر رہے۔
معلومات کے مطابق کیپٹن امریندر سنگھ پانچ مرتبہ پنجاب قانون ساز اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں ، جس میں وہ ایک بار پٹیالہ ،ایک بار سمانا اور ایک بار تلونڈی سوبو سے انتخابات جیت کر پنجاب قانون ساز اسمبلی میں پہنچے۔ تو وہیں ، 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ، کیپٹن نے بی جے پی کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی۔
اس کے بعد 2015 میں کانگریس نے 2017 میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی دوڑ کیپٹن امریندر سنگھ کے ہاتھ میں تھمادی . جس کے بعد کانگریس پارٹی نے 2017 میں ان کی قیادت میں اسمبلی انتخابات جیتے۔ اور اس کے بعد 16 مارچ 2017 کو کیپٹن امریندر سنگھ نے پنجاب کے 26 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا ۔
امریندر سنگھ 11 مارچ 1942 کو پٹیالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ والد یادویندر سنگھ پٹیالہ پولیس میں انسپکٹر جنرل تھے اور دوسری جنگ عظیم کے دوران وہ اٹلی اور برما بھی گئے تھے ۔ کیپٹن امریندر سنگھ کی والدہ کا نام مہارانی موہیندر کور تھا۔ کیپٹن نے اپنی ابتدائی تعلیم مشہور ویلہم بوائز اسکول اور لارنس اسکول ، سناور سے کی۔
اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، امریندر سنگھ دہرادون کے ڈون اسکول پہنچے۔ اس کے بعد انہوں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور انڈین ملٹری اسکول میں داخلہ لیا۔ امریندر سنگھ نے 1963 میں بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی اور 1965 میں پاک بھارت جنگ میں شامل ہوئے ۔ اس دوران وہ سکھ رجمنٹ میں کیپٹن تھے۔
اس کے ساتھ ، اگر ہم کیپٹن کے خاندان کے بارے میں بات کرتے ہیں ، تو امریندر سنگھ کی بیوی کا نام پرنیت کور ہے ، جو لوک سبھا رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ وہ 2009 اور 2014 کے درمیان وزارت خارجہ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ امریندر سنگھ کی بہن ہیمیندر کور کی شادی سابق وزیر خارجہ کے نٹور سنگھ سے ہوئی.
اس کے علاوہ امریندر سنگھ کا ایک بیٹا رنیندر سنگھ اور ایک بیٹی جئے اندر سنگھ ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ کی بیٹی کی شادی دہلی کے بزنس مین گرپال سنگھ سے ہوئی ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ سیاست کے ساتھ ایک اچھے مصنف بھی ہیں اور انہوں نے جنگ اور سکھ تاریخ کے بارے میں بہت کچھ لکھا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں