فرنانڈیز مزدوروں اور پسماندہ طبقوں کے حامی تھے: سونیا گاندھی
دہلی : کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر فرنانڈیز مزدوروں اور پسماندہ طبقوں کے مسیحا تھے اپنے تعزیتی پیغام میں محترمہ گاندھی نے کہا کہ"تجربہ کار رکن پارلیمنٹ فرنانڈیز دلی طور سے کانگریس کے رکن تھے اور وہ ہر سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے وقف تھے۔"
انہوں نے بتایا کہ وہ اتنے حساس مرکزی وزیر تھے جو ہمیشہ مزدوروں اور پسماندہ طبقات کے مفادات کو اہم سمجھتے تھے۔ ان کی سادگی، دیانتداری ، عاجزی اور عوامی زندگی میں ان کی مہذب شخصیت سب کے لیے ایک تحریک ہے۔
کانگریس صدر نے مسٹر فرنانڈیز کی موت کو ملک اور پارٹی کے ہر کارکن کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ محترمہ گاندھی نے مسٹر فرنانڈیز کے خاندان ، ان کے قریبی لوگوں اور حامیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں