مالیگاؤں : مجلس کے ضلعی صدر عبدالمالک کے ہاتھوں اشتیاق 42 کو مجلس شوشل میڈیا سیل کے انچارج کا لیٹر تفویض کیا گیا
مالیگاؤں (نامہ نگار) آج کے زمانے میں ہر سیاسی پارٹی خبروں میں رہنا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں جب اپنے مختلف شعبوں کے لئے ذمہ داران کا انتخاب کرتی ہیں تو ایک ایسا خصوصی شعبہ جسے میڈیا انچارج کا نام دیا جاتا ہے اور اس عہدے پر کسی ایسے فعال و متحرک شخص کو نامزد کیا جاتا ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کی کارکردگی اور جس پارٹی سے وہ منسلک ہے اس کی کارکردگی کو اخبارات اور الیکڑانک میڈیا کے ذریعے کچھ اس طرح عام کردے کہ تمام باتیں من و عن نمایاں ہو جائیں اور یہی خوبی شہر کے نوجوان سیاسی خادم اشتیاق 42 میں بدرجہ اتم موجود ہے. اشتیاق 42 کی اسی خوبیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مالیگاؤں مجلس کے ذمہ داران نے شہری مجلس شوشل میڈیا انچارج کی حیثیت سے اشتیاق 42 کا انتخاب کیا ہے .اشتیاق 42 ایک طویل عرصہ سے مجلس اور اس کی کارکردگی کو عام شہریان تک پہنچاتے ہوئے نمایاں خدمات کی انجام دہی کے لئے معاونت میں شب و روز رہا کرتے ہیں.آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے ڈیویزنل صدر نے مجلس اتحادالمسلمین مالیگاٶں شوشل میڈیا کا انچارج بناتے ہوئے گذشتہ روز حبیب لانس کےہونے والے عظیم الشان اجلاس میں ضلعی صدر عبدالمالک کے ہاتھوں لیٹر دیا گیا ۔اس موقع پر بابائے سیاست شیخ یونس شیخ عیسی, ڈاکٹر خالد پرویز, حاجی عبدالماجد, سمیت مجلس کے ذمہ داران بڑی تعداد میں موجود تھے.
شوشل میڈیا انچارج کی حیثیت سے اشتیاق 42 کی نامزدگی مجلس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہوئے مزید استحکام عطا کرنے کا باعٹ بنے گی کیونکہ موصوف کا دائرہ کار اور عوام و خواص سے ربط و ضبط اول دن سے ہی مضبوط ترین رہا ہے اور وہ طویل عرصہ سے مجلس کی خبروں کی نشر و اشاعت میں جس طرح مصروف عمل رہے ہیں میڈیا سیل انچارج بنائے جانے کے بعد ان کے حوصلوں کو مزید تابندگی عطا ہوگی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں