شیر پنجاب امیر احرار مولانا حبیب الرحمان لدھیانوی کا سانحہ ارتحال
ملت اسلامیہ ہند آج ایک عبقری جرات مند قائد سے محروم ہوگئی
شیر پنجاب امیر احرار مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا حبیب الرحمان صاحب لدھیانوی علیہ الرحمہ کا رات کو 12.30 بجے انتقال ہوگیا ہے انا للہ وانا الیہ راجعون
قادیانیوں کے لیے حضرت پوری زندگی ایک ڈراؤنا خواب بنے رہے پنجاب میں انکی خدمات آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں اللہ نے شب جمعہ کو واپس بلایا یہ عند اللہ مقبولیت کی علامت ہے آج ان شاءاللہ جنازہ ہوگا جو پنجاب کی تاریخ کا بڑا جنازہ ہوگا. مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ بعد نماز عشاء فیلڈ گنج چوک جامع مسجد لدھیانہ میں ادا کہ جائے گی.
اللہ حق غریق رحمت کرے اور ان کے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین .
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں