src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دہلی ، این سی آر میں موسلادھار بارش . اورینج الرٹ جاری - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 11 ستمبر، 2021

دہلی ، این سی آر میں موسلادھار بارش . اورینج الرٹ جاری



دہلی ، این سی آر میں موسلادھار  بارش . اورینج الرٹ جاری


، نئی دہلی 11 ستمبر : دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) میں ہفتہ کی صبح   گھن گرج اور چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔
دہلی میں مسلسل بارش کے باعث مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔  این سی آر میں صبح سے ایک بار پھر بارش ہو رہی ہے۔ گہرے گھنے بادلوں کی وجہ سے اندھیرا چھایا ہوا ہے اور صبح سے سورج نظر نہیں آیا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار سست ہو گئی ہے اور گاڑیوں کی لائٹیں جلانی پڑ رہی ہیں۔ شدید بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور کئی علاقوں میں صبح سے پانی جمع ہونا شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں شدید بارش کے امکان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور این سی آر کے کئی مقامات، بہادر گڑھ، گروگرام، مانیسر، فرید آباد، بلب گڑھ، لونی دیہی، ہنڈن اے ایف اسٹیشن اور ملحقہ علاقوں میں 20-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ وہیں ہریانہ اور اتر پردیش کے کئی حصوں میں آج صبح سے 
دوبارہ بارش شروع ہوگئی ہے۔

دریں اثناء ، دہلی میں ہفتے کے روز کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا ، جبکہ 08.30 بجے نمی کی سطح 100 فیصد رہی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق دہلی میں  آج دن بھر  وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں دفتر آنے اور جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بارش کی وجہ سے دہلی کا ایمس فلائی اوور، رنگ روڑ پر حیات ہوٹل کے قریب، ساوتری فلائی اوور کے دونوں جانب، مہارانی باغ، دھولا کنواں سے 11 مورتی روڑ، شاہجہان روڑ، آئی ٹی او کا ڈبلیو پوائنٹ، لالہ لاجپت رائے مارگ اور مل چند انڈر پاس کے قریب لوگوں کو پانی جمع ہونے کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages