حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے ذریعہ سیلاب متاثرین کی مدد کا کام جاری ، جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے خطۂ کوکن ، کولہاپور و سانگلی سیلاب زدگان کے لئے نقد رقم سے امداد
پونے : (پریس ریلیز)8/اگست2021, بروز اتوار۔ خطۂ کوکن کے مہاڑ، چپلون، رائے گڑھ، رتناگیری اور مغربی مہاراشٹر کے کولہاپور و سانگلی میں لگاتار بارش کی وجہ سے زبردست تباہ کاری اور لاکھوں روپئے کا نقصان ہوا ہے، حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم صدر جمعیتہ علماء ہند کے حکم پر جمعیتہ علماء مہاراشٹر کی جانب سے روز اول سے سیلاب متاثرین میں مالی مدد، ضروریات کا سامان، بستر، ہزاروں لیٹر پانی کی بوتلیں، اناج اور دیگر سامان کے ذریعہ متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے، اسی کے پیشِ نظر جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے ایک وفد صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے حافظ محمد کفایت اللہ کی قیادت میں دفتر جمعیتہ علماء مہاراشٹر ممبئی میں پہونچا، جمعیتہ علماء ضلع پونے کی جانب سے متاثرین کی مدد کے لئے نقد رقم ایک لاکھ پانچ ہزار سات سو نوے (/-1,05,790) روپئے مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء مہاراشٹر اور الحاج گلزار احمد اعظمی سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے سپرد کی گئی، حافظ محمد کفایت اللہ صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کو اجر عظیم عطا فرمائے جنہوں نے متاثرین کی مدد کے لئے جمعیتہ علماء کا تعاون کیا، اس موقع پر مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیتہ علماء مہاراشٹر، مولانا اشتیاق قاسمی نائب صدر جمعیتہ علماء مہاراشٹر، مفتی حفیظ اللہ قاسمی، قاری مبشر احمد محمد کفایت اللہ، مولانا محمد عاقل مظاہری، مولانا جہانگیر قاسمی، محمد عاصم شیخ موجود تھے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں