src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مفتی سید محمد معصوم ثاقب قاسمی کے ہمراہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وفد کا سیلاب سے متاثر خطۂ کوکن کا دورہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 9 اگست، 2021

مفتی سید محمد معصوم ثاقب قاسمی کے ہمراہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وفد کا سیلاب سے متاثر خطۂ کوکن کا دورہ


مفتی سید محمد معصوم ثاقب قاسمی کے ہمراہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وفد کا  سیلاب سے متاثر خطۂ کوکن کا دورہ


ممبئی ۹؍اگست : جمعیۃ علماءہندکےناظم عمومی مفتی سید محمد معصوم ثاقب قاسمی ان دنوں سیلاب سے متاثرہ خطۂ کوکن کے مختلف علاقوں کے دورہ پر ہیں، ان کے ہمراہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران بھی ہیں جس میں حافظ مسعود احمد حسامی ناگپور نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مولانا اشتیاق أحمد قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر، حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے علاوہ دیگر اراکین قابل ذکر ہیں ۔
آج بروز پیر وفدصبح تعلیم الاسلام دابھول تعلقہ مہاڑ رائےگڑھ پہونچا، جہاں مفتی محمد اصغر  مہتمم مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول، مولانا عبدالمجید، مولانا عبدالسلام اور دیگر فعال و متحرک کارکنان جمعیۃ علماء مہاڑ کوکن نے وفد کا پرجوش استقبال کیا اورجمعیۃ علماء کے مقرر کردہ سینٹر مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول تعلقہ مہاڑ رائےگڑھ میں یہ وفد سیلاب سے تباہ حال متاثرین کی پوری روداد سماعت کی نیز جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے کی جانے والی اب تک کی ریلیف کاری اورراحت رسانی کی مفصل اور مکمل داستان بزبان مفتی محمد اصغر  زبانی سماعت کی، اور منظم انداز میں ہورہی کارکردگی پر وفد نے اطمینان کا اظہار کیا۔
خطۂ کوکن میں جمعیۃ علماء ہندکے ناظم عمومی حضرت مولانا محمد معصوم ثاقب کی آمد نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران بالخصوص حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی صدرِجمعیۃ علماء مہاراشٹر، نائبینِ صدر، جنرل سیکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی مہاراشٹر، قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ الحاج گلزار احمد اعظمی، خازن مفتی محمد یوسف  اورجملہ ذمہ داران و کارکنان میں ایک نیا حوصلہ بخش دیا ہے۔
دابھول مہاڑ سینٹر پر آنے والے اس وفد میں حضرت مولانا مفتی معصوم ثاقب مدظلہ العالی ناظمِ عمومی جمعیۃ علماء ہند کے ہمراہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی، مولانا اشتیاق أحمد صاحب قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر، حافظ مسعود احمد حسامی ناگپور نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مفتی حفیظ اللہ حفیظ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر، مولانا معراج الحق قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء مہاراشٹر، کبر ارشد صدیقی جمعیۃ علماء بھیونڈی، وسیم طفیل احمد صدیقی جمعیۃ علماء بھیونڈی اورعارف محمد ابراہیم شامل ہیں۔
دابھول سینٹر پرجمعیۃ علماء مرٹھواڑہ کےصدر مفتی مرزا کلیم بیگ  اورجمعیۃ علماء ضلع پربھنی کےصدر قاری عبدالرشید سےملاقات ہوئی . یہ حضرات پانچ دن سے رکشا اوربائیک میکانکس کی پوری ایک ٹیم کے ساتھ متاثرہ شہر چپلون میں نمایاں خدمات انجام دے کر واپس لوٹ رہے تھے چنانچہ ان حضرات نے بھی اپنی کارکردگی کی مفصل رپورٹ کی ایک کاپی ناظمِ عمومی مفتی محمد معصوم ثاقب کو اورایک کاپی جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ  قاسمی کوسونپی، جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون کے نائب صدر حضرت مولانا محمد احمد  اوران کے فعال و متحرک دوست جو دو تین روز سے چپلون میں الیکٹریشن حضرات کی ٹیم کو لےکر مسلسل کام میں مصروف رہے ان سےوہاں کی مفصل خدمات کی رپورٹ سامنے آئی اسی طرح جناب مشتاق احمد صوفی دھولیہ نے جو دس دنوں سے اپنی مختلف ٹیموں کے ساتھ یہاں مسلسل خدمات انجام دے رہے ہیں اور ساتھ ساتھ مولانا عبدالقیوم کے ہمراہ مکانات کے سروے کا بھی کام کررہے ہیں؛ نے زبانی طور پر اپنی حصولیابی کی مکمل داستان سنائی،
قاری محمد ادریس پونہ صدر جمعیۃ علماء شہر پونہ اور جنرل سیکریٹری محمد یوسف زکاتی  وغیرہ سے بھی ملاقات ہوئی اور ان حضرات کے توسط سے میڈیکل خدمات کا پورا ریکارڈ سامنے آیا، بیڑ سے حافظ محمد ذاکر  نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرف سے بھیجے گئے علماء کے وفد سے بھی یہیں بھرپور گفتگو ہوئی اور وہاں سے آنے والی امداد کا مفصل تذکرہ ہوا، مفتی شاہ رخ جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نندوربار  اور ان کے احباب نے بھی حضرت ناظمِ عمومی اورمولانا حلیم اللہ سےتفصیلی بات چیت کی اور وہاں سے آچکی رقومات  کے تعلق سےبات کی نیزاطراف سے آرہی کچن کٹس کےبارےمیں آگاہ کیا،
کامٹی سےجناب محمد مختار اوران کےرفقاء جوگاڑی بھرکرامدادی اشیاء خوردونوش اورچادرکمبل قالین وغیرہ لےکرسینٹرپرخیمہ زن تھےان حضرات کی محترم ناظمِ عمومی اورمولانا حلیم اللہ صاحب نے خوب حوصلہ افزائی کی اور تمام احباب نے انھیں اورتمام خدمت گاروں کو خوب خوب دعاؤں سےنوازا
الحمدللہ جمعیۃ علماءہندکےناظم عمومی،مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی اورتمام رفقاءنےخدام‌جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مسلسل خدمات کوبےانتہاسراہاحضرت ناظمِ عمومی مفتی محمد معصوم ثاقب صاحب اورحضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے موقعہ پر موجود تمام حضرات کواپنےپندونصائح سےمستفیض فرمایاپھرکھانااورنمازسےفارغ ہوکر
یہ وفدمقامی احباب کی رہبری میں مہاڈاہراطراف کےدورےپرنکل پڑاتاکہ خانماں بربادمتاثرین کی حالت زار کاپتہ لگاکرجانشین شیخ الاسلام امیر الہند حضرت مولاناسید ارشدمدنی صاحب دامت برکاتہم صدرِجمعیۃ علماء ہند کے منشاء کے مطابق علاقہ کوکن میں بھرپوربازآبادکاری کاکام انجام دیا جاسکے،یہ وفدشہرمہاڈکےمختلف محلوں کاجائزہ لیتےہوئےبائک میکانکس ٹیم تک پہونچاجہاں صوفی مشتاق احمد صاحب کے ایماء پر آئےہوئےبہت سارےمیکانکس درجنوں بائیکس کی ریپیرنگ میں مصروف تھےوفدنےان کی حوصلہ افزائی کی اور وہاں موجودمقامی مسلم اورغیرمسلم نےان کی خدمات پرممنونیت کااظہارفرمایا،
پھریہ قافلہ بیرواڑی پہونچاجہاں پرپچاسوں متاثرین کے درمیان اشیائےخوردنی کی کٹس تقسیم کی گئی جن حضرات کے مکانات منہدم یامخدوش تھےان سےملاقات کران کے مکانات کی تعمیر ومرمت کاعندیہ دیا گیا پھر یہ قافلہ بعدنمازعصراس مقام کامشاہدہ کرنےپہونچاجس کوتلئی کےنام سے جانا جاتا تھا اورمکمل تباہ برباد ہوکراب سامان عبرت بن چکا ہےجہاں صرف وہی افراد اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئےجوکسی وجہ سے آبادی کےباہرتھے اللہم احفظنامنہ۔لہذا تمام اہلِ خیرحضرات سےدردمندانہ اپیل ہےکہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانیت کے نام پر بلاتفریق مذہب وملت کام کرنے والی اس تنظیم کی آواز پر لبیک کہتےہوئےبھرپورتعاون دےکرعنداللہ ماجور ہوں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages