مرکزی وزیر گرفتار , وزیراعلیٰ پر بیان دینا پڑگیا مہنگا . ممبئی سمیت پوری ریاست میں شیوشینکوں کا احتجاج . رتناگری کورٹ نے مسترد کی پیشگی ضمانت کی درخواست .
مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر نارائن رانے کو مہاراشٹر میں جن آشیرواد یاترا کے دوران دیئے گئے بیان پر پولیس نے حراست میں لیا ہے . رانے پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف متنازعہ بیان دینے کا الزام ہے۔ پولس کے مطابق انہیں گرفتار کرنے کا عمل جاری ہے۔
نارائن رانے کے خلاف اب تک 4 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں ، جبکہ ان کی پیشگی ضمانت کی درخواست رتناگری کورٹ نے مسترد کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی ہائی کورٹ نے بھی نارائن رانے کی اپیل سننے سے بھی انکار کر دیا۔
شیو سینا کے کارکنوں کی طرف سے منگل کی صبح سے ہی نارائن رانے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ ناسک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پر پتھراؤ کیا گیا۔ یہ واقعہ مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر نارائن رانے کے بیان پر تنازعہ کے بعد منظر عام پر آیا تھا ۔ صرف ناسک ہی نہیں بلکہ اب ممبئی ، امراوتی ، رتناگری سمیت کئی شہروں میں نارائن رانے کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مرکزی وزیر نارائن رانے نے یہ بیان رائے گڑھ میں بی جے پی کی جن آشیرواد یاترا کے دوران دیا تھا ، جس پر ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ رانے نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے یہ بھول گئے تھے کہ ملک کب آزاد ہوا تھا اور سال بھول جانے کے بعد انہوں نے اپنے ساتھی سے پوچھا تھا۔ نارائن رانے نے کہا تھا ، 'یہ شرمناک بات ہے کہ وزیراعلیٰ نہیں جانتے کہ ہمیں آزادی ملے کتنے سال گزر گئے ہیں۔ اپنی تقریر کے دوران ، انہوں نے پیچھے مڑ کر اپنے ساتھی سے پوچھا تھا ۔ اگر میں وہاں ہوتا تو انہیں زودار تھپڑ مارتا۔ اس بیان کے لیے چار مختلف تھانوں میں رانے کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں