ممبئی والوں کے لئے راحت کی خبر: آج سے مل رہے لوکل کے پاس ، ماہانہ پاس حاصل کرنے کے لئے مکمل تفصیلات جانیں,
دستاویزات کی تصدیق کے بعد ، ریلوے نے بدھ سے ممبئی لوکل ٹرین میں سفر کرنے کے لیے ماہانہ پاس جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔ قواعد کے مطابق ، جن افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لیے 14 دن ہو چکے ہیں ، وہ 15 اگست سے لوکل میں سفر کر سکیں گے۔ بدھ سے ، ممبئی کے 53 اسٹیشنوں اور ایم ایم آر کے 109 اسٹیشنوں پر آف لائن ویریفیکشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
بی ایم سی ہیلپ ڈیسک اسٹیشنوں پر موجود رہے گا ، جو دستاویزات کی ویریفیکشن کرے گا۔ ریلوے پھر اہل شخص کو ماہانہ پاس جاری کرے گا۔ تمام اسٹیشنوں پر کل 358 ہیلپ روم قائم کیے گئے ہیں۔
ریاستی حکومت کی طرف سے آن لائن خدمات کی فراہمی کا کام جاری ہے ، لہذا آف لائن خدمات اگلے احکامات تک جاری رہی گی ۔ بی ایم سی نے پورے عمل کو آسانی سے چلانے کے لیے ایک نوڈل افسر مقرر کیا ہے۔
- میونسپل کارپوریشن کا ہیلپ ڈیسک صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ کھڑکی کے قریب رہے گا۔
ویریفیکشن کے لیے درکار ویکسین سرٹیفکیٹ کی ہارڈ کاپی اور فوٹو شناختی کارڈ لازمی ہے ۔
- میونسپل ملازمین کووین ایپ کے ذریعے دوسری خوراک کی حتمی تصدیق کریں گے۔
- پھر کوویڈ سرٹیفکیٹ اور فوٹو آئی ڈی پر مہر لگائے گے ۔
ان مصدقہ دستاویزات کو ریلوے ٹکٹ ونڈو پر دکھانے کے بعد ماہانہ پاس جاری کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں