یوم ڈاکٹر کے موقع پر پونے کے ڈاکٹر جوڑے کی خودکشی سے پورے علاقے میں سراسمیگی
یوم ڈاکٹر کے موقع پر ، جہاں آج لوگ اپنے شناسا ڈاکٹروں کو مبارکباد دے رہے ہیں ، ان کی لمبی عمر کے خواہاں ہیں۔ اسی دوران ، مہاراشٹر کے پونے شہر میں ، ایک ڈاکٹر جوڑے نے ڈاکٹرس ڈے پر موت کو گلے لگالیا ہے۔ دل دہلانے والا یہ واقعہ پونے کے وانواڑی علاقے کا بتایا جارہا ہے۔ معلومات کے مطابق ، اس ڈاکٹر جوڑے نے خاندانی تنازعہ کے سبب پھانسی لگا کر خود کو موت کے حوالے کردیا ۔ جاں بحق ہونے والے جوڑے کا نام ڈاکٹر نکھیل شینڈکر اور ڈاکٹر انکیتا شینڈکر بتایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کی کسی بات کو لے کر تکرار ہوگئی تھی. اس کے بعد جب نکھل گھر پہنچا تو اس نے دیکھا کہ انکیتا نے بیڈ روم میں موجود پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے. ہاسپٹل میں ڈاکٹر نے انکیتا کو مردہ قرار دیا. پولس نے لاش کو قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا. پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انکیتا کی موت دن گھٹنے سے ہوئی ہے. انکیتا کی موت سے نکھل صدمے میں تھا. جمعرات کی صبح نکھل بھی پھانسی کے پھندے پر جھول گیا.
پونے پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ، 26 سالہ انکیتا نے بدھ کی رات 8 بجے خودکشی کی تھی ، اسے سسون اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر بے اسے مردہ قرار دیا ۔ جس کے بعد نکھل نے بھی جمعرات کی صبح سات بجے خودکشی کرلی۔ یوم ڈاکٹر کے موقع پر اس واقعے سے متعلق معلومات منظرعام پر آگئی ۔ فی الحال ، ان دونوں نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا اس بارے میں کسی کے پاس کوئی ٹھوس معلومات نہیں ہے ۔ پولس اس خودکشی کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں