src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آٹھ کروڑ کی رولس رائیس کے مالک اور شیوسینا لیڈر پر بجلی چوری کا الزام! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 14 جولائی، 2021

آٹھ کروڑ کی رولس رائیس کے مالک اور شیوسینا لیڈر پر بجلی چوری کا الزام!



آٹھ کروڑ کی رولس رائیس کے مالک اور شیوسینا لیڈر پر بجلی چوری کا الزام!


 اگر آپ کو یہ پتہ چلے کہ آٹھ کروڑ روپے کی رولس رائیس کار کا مالک ایک صنعتکار اور سیاستداں بجلی چوری جیسے جرم میں ملوث ہوسکتا ہے تو ہوسکتا ہے تو آپ کا جواب ہوگا بالکل نہیں, لیکن حقیقت میں اس کے برعکس ہوا۔  حال ہی میں ، ایم ایس ای ڈی سی ایل نے ممبئی سے ملحقہ کلیان علاقے کے صنعتکار اور شیوسینا کے لیڈر کے خلاف 35000 روپے بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا ہے۔  در حقیقت ، کمپنی کے عہدیداروں کو اس سال مارچ کے مہینے میں بجلی چوری کا علم ہوا ۔ جو سنجے گائیکواڑ نامی شیوسینا لیڈر کی کنٹرکشن سائٹ پر کی جارہی تھی,  جو کلیان ایسٹ کولسے واڑی میں واقع ہے ۔

 جس کے بعد سنجے گائیکواڑ کو 34 ہزار 840 روپے کا بل بھیجا گیا تھا ۔ ساتھ ہی  15،000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا ۔  جب گائیکواڑ نے 3 ماہ کے اندر اندر بل اور جرمانے کی رقم کی ادائیگی نہیں کی تو ، مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرک سٹی ڈسٹریبیوشن  کمپنی لمیٹڈ کے عہدیداروں نے گائیکواڑ کے خلاف شکایت درج کروائی۔  سنجے گائیکواڑ نے 12 جولائی کو 49 ہزار 840 روپئے  ایم ایس ای ڈی سی ایل کے عہدیداروں کو جمع کروائے ہیں۔  جس میں 34 ہزار 800 روپے بجلی چوری کے طور پر اور 15000 روپے بطور جرمانہ کے جمع کئے گئے تھے ۔  یہ معلومات ایم ایس ای ڈی سی ایل کے عہدیداروں کے ذریعہ جاری پریس ریلیز میں دی گئی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages