تقریب استقبالیہ
گلشیر نگر فائٹر کمیٹی کی جانب سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی ، اپوزیشن لیڈر شان ہند اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کا والہانہ استقبال
گلشیر نگر گرووار وارڈ کی عوام سماج غنڈہ عناصر کی دھاندلی، نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت سے پریشان باشعور عوام نے جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی کو مدعو کیا اور گلشیر نگر میں ہورہی وارداتوں سے روشناس کیا. جس کے بعد مستقیم ڈگنیٹی کے مشورے سے اُن کی نگرانی میں "گلشیر نگر فائٹر کمیٹی" کا قیام عمل میں آیا. مذکورہ کمیٹی کی معرفت نشہ آور اشیاء اور سماج غنڈہ عناصر کے خلاف کئی پیش رفت کی گئی جس میں اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد اور ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے قدم قدم پر ہمارا ساتھ دیئے اور گلشیر نگر فائٹر کمیٹی کے ساتھ ساتھ نشہ آور اشیاء کی مخالفت میں شہری سطح پر نمائندگی کر رہے ہیں. اسی کے ساتھ مالیگاؤں شہر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے بھی گذشتہ دنوں اسمبلی کے مانسون اجلاس میں نشہ آور اشیاء کے خلاف مہاراشٹر سرکار تک ہماری بات پہنچائے. جس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گلشیر نگر فائٹر کمیٹی کی جانب سے 16 جولائی بروز جمعہ رات 8 سے 10 بجے تک گلشیر نگر، گلی نمبر 9، مسجد عمر یوسف کے پاس ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی ، شان ہند نہال احمد صاحبہ، ساتھی مستقیم ڈگنیٹی ، پروفیسر رضوان خان سر کا استقبال کیا جائے گا. تقریب استقبالیہ میں صاحبانِ اعزاز کے علاوہ مولانا علیم الدین فلاحی، شکیل بھائی کیسٹ والے و دیگر مقررین خطاب کریں گے. لہٰذا شہریان مالیگاؤں و بالخصوص گلشیر نگر کی عوام سے اس استقبالیہ تقریب میں شرکت کی گذارش ہے.
نوٹ : گلشیر نگر کو آزاد نگر پولس اسٹیشن کی حدود میں شامل کرنا اور مالدہ بریج کے نیچے پولس چوکی قائم کرنے سے متعلق اب تک کی گئی کارروائی کی مکمل تفصیل پروگرام میں دی جائے گی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں