منترالیہ ممبئی میں اہم نشست کا انعقاد
آج 16 جون 2021بروز بدھ منترالیہ ممبئی میں ایک بہت ہی اہم میٹنگ ریاستی وزیر تعلیم محترم بچوکڑو کے ہمراہ منترالیہ ممبئی میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر ایم اے غفار کی قیادت میں ریاست کے اردو اساتذہ کے پیچیدہ مسائل پر کافی دیر تبادلۂ خیال کیا گیا- جن میں (1) اردوپرائمری اساتذہ کے تقررات کرنا (2) اردو اساتذہ کے پرموشن کے ذریعے ناظر تعلیمات کی حیثیت سے ترقی دینا (3) مسلم آبادی والے علاقوں میں نئے اردو اسکولوں کا قیام عمل میں لانا (4) جن دیہی علاقوں میں ہشتم جماعت تک اسکول جاری ہیں وہاں بلا شرط جماعت نہم و دہم شروع کرنے کی اجازت دینا (5) ہائی اسکول اردو اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنا (6) ضلع پریشد کے ہائی اسکولوں کے سنچ مانیتا میں ہوئی غلطیوں کو درست کرنا شامل ہے ۔سنگھٹنا کے اس وفد میں ریاستی صدر ایم اے غفار کے ہمراہ علاقائی برار اور ممبئی کے کئی عہدیداروں نے شرکت کی ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں