مہنگاٸی کے خلاف مجلس
اتحادالمسلمین مالیگاؤں کا
کامیاب دھرنا ,
پیٹرول اور ڈیزل کے دام کم کرو ۔۔۔۔
مودی تیرے راج میں ۔۔۔کٹورا آگیا ہاتھ
میں ,مجلس ملک گیر احتجاج کے موڈ
میں
مالیگاٶں (نامہ نگار ) مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک میں مہنگاٸی بے تحاشہ بڑھ رہی ہے ۔ اشیاۓ ضروریہ کی قمیتیں آسمان چھو رہی ہیں ۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ دن بدن گرتا جارہا ہے ۔ وہیں پیٹرول ڈیزل اور رسوٸی گیس بھی اب عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوچکے ہیں ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ عالمی بازار میں کچے تیل کی قیمت میں گراوٹ کے باوجود بھی پیٹرول 100 روپیہ لیٹر سے پار جا چکا ہے ۔ لیکن مودی حکومت کی غلط پالیسیوں اور پیٹرولیم کمپنیوں پر مختلف ٹیکس لگانے کی وجہ سے بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہورہی ہیں ۔ رسوٸی گیس کا سلینڈر بھی تقریباََ 1000 کا ہوچکا ہے ۔ ڈیزل کی قمیت پیٹرول کے برابر ہوچکی ہے ۔
حکومت وقت کی غلط پالیسیوں کے خلاف صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی ایما پر صدر مہاراشٹر مجلس امتیاز جلیل اور صدر مہاراشٹر ورکنگ پریسڈنٹ عبدالغفار قادری کے حکم پر پورے مہاراشٹر میں ایک روزہ احتجاجی دھرنا کا پروگرام ترتیب دیا گیا ۔
آج مسلم اکثریتی شہر مالیگاٶں میں مجلس رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل قاسمی کی سرپرستی اور صدر شمالی مہاراشٹر مجلس ڈاکٹر خالد پرویز کی قیادت میں پرانت آفس پر ایک احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں ہزاروں شہریان نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔ حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف نعروں سے پرانت آفس گونج اٹھا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف سلوگن پر مبنی تختیاں اٹھا رکھی تھیں ۔ اور اپنی ناراضگی کا اظہار جمہوری طریقے سے کیا ۔
ڈاکٹر خالد پرویز ، عبدالماجد حاجی ، ایاز ہلچل ، لٸیق حاجی ، غازی امان اللہ ، سہیل ماسٹر ، انیس ویڈیو والے ، سمیر سر اور دیگر ذمہ داران نے پرانت آفیسر کو ایک مطالباتی مکتوب دیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں