مہاراشٹر اے ٹی ایس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو 7 کلو یورینیم کے ساتھ گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان گذشتہ کچھ روز سے صارفین کو یورینیم بیچنے کے لئے تلاش کر رہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ ضبط شدہ یورینیم کی مارکیٹ قیمت 21 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ممبئی میں واقع بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر کے عہدیداروں نے اس یورینیم کی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد شکایت درج کرلی گئی ہے۔
اے ٹی ایس حکام کے مطابق ، اگر یہ یورینیم غلط ہاتھوں میں پڑتا ہے تو پھر اسے دھماکہ خیز مواد بنانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ملزمان نے نجی لیب میں بھی اس یورینیم کی جانچ کرائی تھی اور لیبز نے ملزم کو یورینیم کی پیوریٹی بتانے میں مدد کی تھی۔
مہاراشٹر اے ٹی ایس نجی لیب کی تحقیقات کررہی ہے جہاں سے اس یورینیم کا پیوریٹی ٹیسٹ کیا گیا تھا ۔آپ کو بتادیں کہ یورینیم کا استعمال حساس چیزیں بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ایک کلوگرام یورینیم کی قیمت تقریباً تین کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں