src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> نئے کمشنر سے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری نے کی ملاقات کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم کردار ادا کرنے والی آکسیجن گیس کا پلانٹ لگایا جائے : مستقیم ڈگنیٹی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 22 اپریل، 2021

نئے کمشنر سے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری نے کی ملاقات کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم کردار ادا کرنے والی آکسیجن گیس کا پلانٹ لگایا جائے : مستقیم ڈگنیٹی

  

نئے کمشنر سے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری           نے کی ملاقات  


کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم کردار ادا کرنے والی آکسیجن گیس کا پلانٹ لگایا جائے : مستقیم ڈگنیٹی


مالیگاؤں : مالیگاؤں  کی عوام کے گاڑھے پسینے کی کمائی کی لوٹ مار کرنے والا کمشنر جس کے خلاف جنتادل سیکولر نے ٹینٹ اسپتال کے وقت ہی کہہ دیا تھا کہ یہ کمشنر کمرشیل کمشنر ہے اس سے شہر کو نقصان پہنچے گا، اس وقت کمشنر کے کچھ چیلے چپاٹے لیڈر کو بُرا بھی لگا اور وہ کمشنر کی تعریفوں کے پل باندھنےلگے. لیکن دھیرے دھیرے لیڈران سمیت عوام کو بھی سمجھ میں آنے لگا اور مستقیم ڈگنیٹی کے سُر بولنے لگے کہ کمشنر کمرشیل ہے اور پھر کمشنر کی تبادلے کیلئے عدم اعتماد لایا گیا. جس کا نتیجہ یہ رہا کہ کمرشیل کمشنر ترمبک کاسار کا دھولیہ میونسپل کارپوریشن میں کمشنر سے کم عہدے پر تبادلہ ہوگیا. اسی کے ساتھ کل 21 اپریل رام نومی کی چھٹی کے باوجود نئے کمشنر بھالچندر وسنت گوساوی نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں کمشنر کے عہدے کا چارج لیا.
               آج شام 4 بجے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری و رابطہ کار متحدہ محاذ  ساتھی مستقیم ڈگنیٹی نے مالیگاؤں کے نئے میونسپل کمشنر سے ملاقات کی ، مہاگٹھ بندھن اگھاڑی کی جانب سے نئے کمشنر کا استقبال کیا گیا . ساتھ ہی کرونا مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے سب سے اہم جز آکسیجن گیس کی فراہمی کیلئے مطالبہ کیا کہ آج پورے ملک میں آکسیجن کی قلت ہے، ہر شہر ہر ریاست اپنا اپنا آکسیجن پلانٹ نصب کرنے کی راہ پر ہے، مالیگاؤں شہر میں آکسیجن سپلائی ناسک سے کی جاتی ہے اور اس وقت ہر کوئی پہلے اپنے حلقہ میں آکسیجن کو پورا کرنے کیلئے سرگرم ہے ایسے میں مالیگاؤں شہر جو کہ آج کی نوعیت نیٹ ٹو نیٹ کے مطابق آکسیجن موجود ہے اگر مالیگاؤں کو آکسیجن کی قلت ہوئی اور ناسک سے بھی آکسیجن مہیا نہیں ہوسکی تو ایسے حالات میں کافی مشکلات پیدا ہوگی اس لئے آنے والی مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے مالیگاؤں کارپوریشن کو لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے جس پر مستقیم ڈگنیٹی نے تجویز دی کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن 8 روز میں خود کا اپنا آکسیجن پلانٹ تیار کرتے ہوئے کسی شہر کا محتاج نہ رہے. یاد رہے آج مالیگاؤں شہر میں 4 ہزار سے زائد بیرون شہر کے مریضوں کا علاج ہورہا ہے. آگے اگر حالات بگڑتے ہیں اور مریضوں کو مزید آکسیجن کی ضرورت پیش آتی ہے تو ہمارا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا ہمیں کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی. اس طرح کا مطالبہ مستقیم ڈگنیٹی نے نئے کمشنر سے کیا، آکسیجن پلانٹ کیلئے ضلع کلکٹر یا ریاستی سرکار سے فنڈ حاصل کیا جائے اور شہر کیلئے آکسیجن پلانٹ نصب کیا جائے. مستقیم ڈگنیٹی کے مطالبے کو سننے اور سمجھنے کے بعد نئے کمشنر نے کہا کہ واقعی یہ بہت بڑا سنگین مسئلہ ہے اس پر میں ضلعی اور ریاستی آفیسران کو ضرور آگاہ کروں گا اور آکسیجن پلانٹ کیلئے فند کا مطالبہ کروں گا. مستقیم ڈگنیٹی نے نئے کمشنر سے آکسیجن پلانٹ کے مطالبے کے ساتھ ساتھ شہر کے کئی اہم مسائل پر بھی بات کی .
               مستقیم ڈگنیٹی نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نئے کمشنر سے اُمید کرتے ہیں کہ یہ کمشنر شہر کیلئے اچھے کام کریں گے، شہریان کیلئے کارآمد ثابت ہوگے. مذکورہ کمشنر کا ماضی کیا ہے یا ماضی میں انہوں نے کیا کِیا اس سے ہمیں کوئی لینا دینا نہیں اگر کمشنر مالیگاؤں کیلئے سہی اور اچھے ڈھنگ سے کام کرتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ ہیں ورنہ شہریان اس بات سے بخوبی واقف ہیکہ گذشتہ کمشنر کے خلاف سب سے پہلی آواز جنتادل سیکولر نے ہی اُٹھائی تھی. جنتادل سیکولر کا مؤقف صاف ہیکہ ماضی کے کمرشیل کمشنر کی طرح اگر موجودہ کمشنر نے بھی بدعنوانی کی کوشش کی ، یا بدعنوانوں کے ساتھ مل کر شہر کو لوٹ مار کرنے کی کوشش کی  تو ہم شہریان کے گاڑھے پسینے کی کمائی کو بچانے کیلئے منہ توڑ جواب دیں گے.

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages