src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں ممکنہ لاک ڈاؤن اور پولیس کی سختیوں کے خلاف مستقیم ڈگنیٹی سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان اور ہاکرز نے دیں گرفتاریاں. ‏ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 7 اپریل، 2021

مالیگاؤں میں ممکنہ لاک ڈاؤن اور پولیس کی سختیوں کے خلاف مستقیم ڈگنیٹی سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان اور ہاکرز نے دیں گرفتاریاں. ‏

جزوی لاک اور پولس کی زیادتی کے خلاف جنتادل کا کامیاب احتجاج


مالیگاؤں میں ممکنہ لاک ڈاؤن اور پولیس کی سختیوں کے خلاف  مستقیم ڈگنیٹی سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان اور ہاکرز نے دیں گرفتاریاں. 

اگر پیر تک شہر کے حق میں فیصلہ نہیں ہوا ت منگل کو خواتین دیں گیں گرفتاریاں : مستقیم ڈگنیٹیل

جنتادل کے جیالے ورکرس ساتھی مستقیم
ڈگنیٹی کی قیادت میں گرفتاریاں دیتے ہوئے





مالیگاؤں (وفا ناہید)  ممکنہ لاک ڈاؤن
 کے پیش نظر مالیگاؤں کی سڑکوں پر پولیس کی بڑھتی ہوئی سختیوں کے خلاف آج بروز بدھ 7 اپریل کو جنتادل سیکولر کے مستقیم ڈگنیٹی سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان اور ہاکرز نے گرفتاریاں دیں. کل صبح جب  اچانک ہی قدوائی روڑ , محمد علی روڑ , سردار مارکیٹ , سپاٹی بازار کے علاوہ دیگر تجارتی علاقوّں پر  پولیس کا عتاب بری طرح ٹوٹ پڑا تھا . تب  پولیس کی سختی کے خلاف ہاکرس کا جم غفیر  سٹی پولیس اسٹیشن جا پہنچا جہاں ان کی ہاکرس کی نمائندگی کرتے ہوئے جنتا دل سیکولر کے   مستقیم ڈگنیٹی نے خاتون ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے سے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس ان غریب ہاکرس کے روزگار سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے . ورنہ اگر عوامی غصہ سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوجائے گا.  مستقیم ڈگنیٹی نے پولیس محمکہ سے ببانگ دہل کہا تھا کہ کل صبح سے ہی قدوائی روڑ پر واقع جنتا دل سیکولر کی آفس پر موجود رہیں گے اور اگر پولیس نے اس روڑ پر موجود دکانداروں  کے ساتھ زبردستی کرنا چاہی تو وہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی گرفتاری پیش کریں گے . لہذا آج جب مستقیم ڈگنیٹی  کی قیادت میں صبح 11 بجے سے دکانیں کھوا رہے تھے . تب انہیں 12:30 بجے گرفتار کیا گیا. مستقیم ڈگنیٹی کے ساتھ سینکڑوں پارٹی ورکرس نے ' جیل کا کھانا کھانا ہے,  لاک ڈاؤن ہٹانا ہے ' کے جیسے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اپنی گرفتاریاں دیں. ان مظاہرین کو پولس نے  دفعہ 168  کے تحت  گرفتار کیا تھا ، ڈھائی گھنٹے کے بعد دفعہ  169 کے تحت  رہا کیا گیا. اس بیچ مستقیم ڈگنیٹی کو  پولس کی جانب سے 149 کی نوٹس بھی دی گئی . 

مستقیم ڈگنیٹی نے گرفتار رہتے ہوئے شہر کیلئے لاک ڈاؤن کس طرح کا ہونا چاہئے اس پر پرانت آفیسر وجئے آنند شرما ، ڈپٹی  میونسپل کمشنر نتن کاپڑنیس ،  خاتون ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈنے  نے مستقیم ڈگنیٹی سے ایک گھنٹہ تک تبادلۂ خیال  کیا. 
مستقیم ڈگنیٹی نے نہایت دلیری  سے شہریان کی نمائندگی کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ پیر تک آپ لوگ شہر کے حق میں بہتر فیصلہ کرلو ورنہ منگل کو ہم اس سے بڑا احتجاج کریں گے ,  اور اس احتجاج میں خواتین کی گرفتاری دیں گے . آج کے اس گرفتاری کے موقع پر مستقیم ڈگنیٹی کے ساتھ  کارپوریٹر منصور شبیر، کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا , فاروق فردوسی , معاون کارپوریٹر سید سلیم , سابق کارپوریٹر پروفیسر رضوان سر , محمد مسلم ڈھانڈے پہلوان  , سلیم گڑبڑ , شیخ انیس مستری , ابوشعیب نہالی , آفتاب عالم , عارف حسین پاپا , عبدالرحمٰن انصاری ,امتیاز احمد ,عمران باقی , شکیل بازیگر , محمد رمضان  سمیت سینکڑوں پارٹی ورکرس و ہاکرس نے گرفتاری دیں .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages