src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> عالمی یومِ کتاب کی مناسبت سے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن، فیم اور محفل نساء کے اشتراک سے محسنِ اورنگ آباد ذوالفقار حسین مضمون نویسی مقابلہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 31 مارچ، 2021

عالمی یومِ کتاب کی مناسبت سے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن، فیم اور محفل نساء کے اشتراک سے محسنِ اورنگ آباد ذوالفقار حسین مضمون نویسی مقابلہ

عالمی یومِ کتاب کی مناسبت سے  ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن، فیم اور محفل نساء کے اشتراک سے محسن اورنگ آباد ڈوالفقار حسین مضمون نویسی مقابلہ 



اورنگ آباد (نامہ نگار) اورنگ آباد شہر میں مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کے تحت جاری شہر کی 9 لائبریریوں کے ممبران اور دیگر بچوں کے لیے "مضمون نویسی کا مقابلہ"یکم اپریل تا 20 اپریل عالمی یومِ کتاب کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے... اس مقابلہ کو"محسنِ اورنگ آباد ذوالفقار حسین مضمون نویسی مقابلہ"نام دیا جا رہا ہے..
واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میںRead and Lead Foundation & FAME کے سرپرستی میں جاری "تحریک مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری" کے تحت 9 لائبریریاں قائم ہو چکی ہیں اور ان لائبریریوں سے ایک ہزار سے زائد بچے وابستہ ہیں، جو پابندی کے ساتھ لائبریریوں سے کتابیں لے جاتے ہیں اور پڑھ کر واپس کرتے ہیں..
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن ،فیم کے بعد ہمیں مسرت ہو رہی ہے کہ بنگلور کی مشہور خواتین تنظیم محفل نساء کی سرپرستی مریم مرزا کے تحریک کو حاصل ہو رہی ہے... محفل نساء کی صدر نشین محترمہ ڈاکٹر سائستہ یوسف صاحبہ کی فرمائش پر یہ مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے.لائبریریوں سے وابستہ بچے لائبریریوں میں رکھیں کتابوں سے کس حد تک استفادہ کر رہے ہیں یہ دیکھنے اور ان میں قلمی صلاحیتیں پروان چڑھانے کے لیے ننھے قلم کار کے تحت مندرجہ ذیل عنوانات پر لکھنے کی دعوت دی جا رہی ہے.(1)میری پسندیدہ کتاب2)میرے پسندیدہ مصنف(3)میرے پسندیدہ شاعر( 4)میرا پسندیدہ بچوں کا رسالہ.  (5)میرا محلہ میری ذمہ داری
مذکورہ بالا موضوعات پر A4 سائز کے ایک صفحہ پر خوشخط مضمون لکھنا ہے.اردو /مراٹھی /ہندی تینوں زبانوں میں لکھ سکتے ہیں.. نقد انعامات اور توصیفی سند سے نوازا جائے گا..
مضمون 200 الفاظ پر مشتمل ہوگا جو صفحہ کے ایک جانب لکھا ہونا چاہیے. مضمون جمع کرنے کی تاریخ20/ اپریل 2021 مضمون جمع کرنے کا پتہ : مرزا ورلڈ بک ہاؤس قیصر کالونی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے سامنے. 
نوٹ:حالات کے پیش نظر مضمون نویسی کا یہ مقابلہ صرف اورنگ آباد 
کے بچوں کے لیے ہی ہے. 

آرگنائزر: انجمن اہل قلم،اردو کاروان اورنگ آباد .
رابطہ کریں. مرزا عبدالقیوم ندوی 9325203227
خان جمیل احمد(ضلع صدر فیم) 9423711878
 فردوس فاطمہ(انجمن اہل قلم) 9371102020
عرفان سوداگر(اردو کارواں) 
.92092 00000
 نفیسہ بیگم (کوآرڈینٹر اردو کارواں اورنگ آباد) 93727 98486

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages