src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> قلعہ جھونپڑپٹی کے ساکنین کی میٹنگ . رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اعلان کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 20 فروری، 2021

قلعہ جھونپڑپٹی کے ساکنین کی میٹنگ . رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اعلان کیا

قلعہ جھونپڑپٹی کے ساکنین کی میٹنگ

رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے فرزند حافظ عبداللہ نے شرکت کی اور مکمل تعاون کا اعلان کیا


مالیگاؤں : گذشتہ دنوں ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے قلعے کا دورہ کیا جس سے قلعہ جھونپڑپٹی کے ساکنین میں تشویش پھیل گئی جس پر رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے جھونپڑپٹی کے ساکنین کے ساتھ  ریسٹ ہاؤس میں  ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور جھونپڑپٹی کو اکھاڑنے کی کوشش سے باز رہنے کی وارننگ دی وہیں اس معاملے میں ساکنین کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہنے کا عزم بھی کیا جس پر کلکٹر نے  انہدامی کاروائی نا کرنے کا یقین دلایا۔

         جمعہ کی شب خندق کے ہال میں جھونپڑپٹی کے ساکنین کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ کہا گیا کہ فرقہ پرستوں کی ایماء پر بورسے نامی شخص نے چار سو سے زائد مکانوں کو ناجائز تجاوزات (اتی کرمن) بتا کر لوک آیوکت میں جھونپڑپٹی کو اکھاڑنے کی عرضداشت داخل کی ہے اور دانستہ طور پر ایک مخصوص طبقے کو پریشان کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جبکہ یہ بستی گزشتہ ساٹھ سال سے زائد عرصے سے آباد ہے یہاں کے ساکنین کے نام ووٹر لسٹ میں موجود ہیں ، راشن کارڈ اور جنم و اموات کے ریکارڈ کارپوریشن میں موجود ہیں اس کے علاوہ دیگر ضروری سرکاری کاغذات بھی موجود ہیں۔ اس کے برعکس قلعے کے احاطے کے اندر مراٹھی اسکول 1962 سے چلائی جا رہی ہے مگر عرضی گزار نے صرف جھونپڑ پٹی کو ٹارگٹ کرتے ہوئے لوک آیوکت میں شکایت کی ہے

    تمام باتوں کو سننے کے بعد رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے فرزند حافظ عبداللہ صاحب نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جھونپڑپٹی پر کوئی آنچ نا آئے جس کیلئے محکمہ آثار قدیمہ، لوک آیوکت اور منترالیہ تک بھرپور مدد کی جائے گی جس پر میٹنگ کے ذمہ داران اور شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا ، مفتی صاحب اور حافظ عبداللہ صاحب کا شکریہ ادا کیا آخر میں حافظ عبداللہ کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages