src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شادی کا جشن ماتم میں تبدیل مالیگاؤں سے سورت جانے والی بارات دلخراش حادثے کا شکار, - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 5 فروری، 2021

شادی کا جشن ماتم میں تبدیل مالیگاؤں سے سورت جانے والی بارات دلخراش حادثے کا شکار,


شادی کا جشن ماتم میں تبدیل 

مالیگاؤں سے سورت جانے والی بارات دلخراش حادثے کا شکار, 



حادثے کا شکار ثناء ٹراویلس کی لکژری

مالیگاؤں (نامہ نگار) آج  مالیگاؤں سے سورت جانے والی بارات ایک دلخراش حادثے کا شکار ہو گئی جس میں کچھ اموات اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے. موصولہ تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعرات کو یہاں کے شبیر نگر سیلانی چوک سے شیخ مدثر ابن حاجی شیخ احمد کی بارات سورت کے سمیہ بی بنت شیخ خلیل کے گھر جانے کے لئے ثناء ٹراویلس کی لگژری بس کے ذریعے روانہ ہوئی لیکن سورت پہنچنے سے قبل ہی سورت شاہراہ پر درد ناک حادثے کا شکار ہو گئی. اس بارات میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل تھے. آج بروز جمعہ صبح 11بجے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہونا تھا مگر حادثے کی وجہ سے شادی کا جشن ماتم میں تبدیل ہو گیا. شوشل میڈیا کے ذریعے جیسے ہی یہ اندوہ ناک خبر مالیگاؤں پہنچی پورے شہر صف ماتم بچھ گیا. بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں سے ایک قافلہ سورت کے لئے روانہ کیا گیا ہے جس میں شہر کے سرکردہ افراد بھی شامل ہیں. تادم تحریر زخمیوں کی تعداد کا علم نہیں ہو سکا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages