نوی ممبئی میں این سی بی کا چھاپہ ، ڈرگس مافیا کا دبئی سے رابطہ کا پردہ فاش ، تین گرفتار
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے تین دن قبل ڈرگس مافیا عارف بھج والا کو رائے گڑھ سے گرفتار کیا تھا۔ دوران تفشیش اس کا دبئی سے سامنے آیا ہے ۔این سی بی ذرائع کے مطابق عارف ماضی میں دبئی گیا تھا۔ وہاں اس کی ملاقات منشیات کے ایک بڑے اسمگلر کیلاش راجپوت سے ہوئی تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ کیلاش داؤد کے بھائی انیس کے ساتھ رابطے میں تھا۔ عارف بھج والا کا نام انڈرورلڈ ڈان کریم لالہ کے قریبی رشتے دار چنکو پٹھان نے لیا تھا ، جسے گذشتہ ہفتے نوی ممبئی سے پکڑا گیا تھا۔ اس کے بعد ، این سی بی نے ڈونگری میں عارف کی ڈرگ فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ این سی بی کی تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ عارف کا روزانہ منشیات کا کاروبار تقریبا ایک کروڑ روپے تھا۔
نوی ممبئی میں چنکو پٹھان کی گرفتاری کے بعد ، این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے بدھ اور جمعرات کو ایک بار پھر نوی ممبئی پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ارباز شیخ ، ونیت چندن اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا۔ سورج سے 420 گرام چرس ، 6 گرام کوکین اور ایل ایس ڈی کے ساتھ
215 بلاسٹ پکڑی گئی ، جبکہ دیگر دو ملزمان سے 10 گرام گانجہ اور ایل ایس ڈی کے 121 بلاسٹ بھی قبضے میں لے لئے گئے۔



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں