src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مجلس عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اہم اجلاس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 18 جنوری، 2021

مجلس عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اہم اجلاس

مجلس عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا اہم اجلاس 

جمعیۃعلماء ہندکی صدارت کے لئے مولانا سید ارشد مدنی کے نام کی سفارش  


ممبئی/18 جنوری :  صدر جمعیۃعلماء ہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی ہمہ گیر ملکی،ملی اور سماجی بے مثال خدمات کے پیش نظر آئندہ میقات کے لئے جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ نے باتفاق رائے ایک بار پھرجمعیۃعلماء ہند کی صدارت کیلئے مولانا سید ارشد مدنی کے نام کی سفارش کی ہے۔
جمعیۃعلماء ہند کے ناظم عمومی مولانا سید معصوم ثاقب صاحب کے سرکلر مجریہ 24/ دسمبر2020ء کی روشنی میں دستور اساسی کی دفعہ (51) ضمن (الف) کے تحت آئندہ میقات کے لئے جمعیۃعلماء ہند کے صدر کے نام کی سفارش کے لئے شہر ممبئی کے قلب میں واقع صابو صدیق مسافر خانہ،کرافورڈ مارکیٹ،ممبئی میں جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت مولاناحافظ مسعود احمد حسامی (نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر) منعقد ہوا،اجلاس میں تمام اراکین نے باتفاق رائے آئندہ میقات صدارت کے لئے حضرت مولانا سید ارشد مدنی مد ظلہ کے نام کی سفارش کی۔
مفتی محمد یوسف قاسمی(خازن) نے فرمایا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن سے رمضان المبارک میں فراہمی مالیات کا نظام کافی متاثر رہا۔اس لئے ہمیں اس سلسلہ میں فوری طور فراہمی سرمایہ کے لئے اس نہج پرکوشش کرنی چاہئے کہ ماہ رمضان المبارک کا نظام متاثر نہ ہو۔
اجلاس کا آغاز قاری محمد ادریس انصاری (پونے)کی تلاوت کلام پاک اور صدر اجلاس مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (ناگپور) کی دعا پر ہوا۔
اس اجلاس میں پورے ریاست سے اراکین عاملہ نے شرکت کی جن میں مولانا حافظ مسعود احمد حسامی(ناگپور،ودربھ)، الحاج ڈاکٹر عبد المنان شیخ (میرج،مغربی مہاراشٹر)، مولانا اشتیاق احمد قاسمی (کرلا،ممبئی)، مولانا حافظ محمد ذاکر صدیقی(بیڑ،مراٹھواڑہ)،مولانا حلیم اللہ قاسمی (بھیونڈی،تھانے) مفتی محمد یوسف قاسمی (کھار،ممبئی)،گلزار احمد اعظمی (ممبئی)،مفتی حفیظ اللہ قاسمی (بھیونڈی)مولانا محمد عارف عمری (وسئی)،مفتی محمد اسماعیل قاسمی (مالیگاؤں)حافظ محمد عارف انصاری (تھانے)،قاری محمد یونس چودھری (کاندیولی،ممبئی)مولانا عبد الصمد قاسمی(نالا سوپارہ)مولانا عبد القیوم قاسمی (مالیگاؤں)،مشتاق احمد محمد صوفی(دھولیہ)قاری محمد ادریس انصاری(پونے) حافظ شیخ خلیل اللہ (بلڈانہ)، شریک ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages