src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنتادل سیکولر نے مہنگائی کے خلاف کھولا محاذ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 2 جنوری، 2021

جنتادل سیکولر نے مہنگائی کے خلاف کھولا محاذ



جنتادل سیکولر نے مہنگائی کے خلاف کھولا محاذ


 نئے سال کے پہلے دن ساجدہ میڈم کی سربراہی میں جنتادل کا وفد  پرانت آفس پہنچا


مالیگاؤں : ملک میں دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اشیاء ضروریہ کی خرید کیلئے عام عوام کی کمر ٹوٹ جاتی اور اِس پر قہر یہ کہ گذشتہ سال کورونا کی وباء کے سبب لاک ڈاؤن ہونے سے چھوٹے بڑے کاروبار بند ہوئے جس کی وجہ سے عام انسان کی جمع پونجی بھی ختم ہوگئی اب جب کہ کورونا سے حالات بہتر ہورہے ہیں تو دوسری جانب شہر مالیگاؤں جو کہ پاور لوم پر چلتا ہے شہر کے کاروباری حالات آج کل بہتر نہیں ہے، تیل، شکر، دالیں، گیس، کے علاوہ روزمرہ  استعمال ہونے والی تمام اشیاء کے دام روز بہ روز آسمان چھو رہے ہیں. بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں چُپّی سادھے ہوئے ہیں . ساتھی نہال احمد صاحب بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہمیشہ حکومت وقت سے ٹکراؤ، دھرنے اندولن کیا کرتے تھے. جنتادل سیکولر کے نوجوان لیڈر قائد انقلاب ساتھی بلند اقبال صاحب بھی مہنگائی کے خلاف سرکار سے آمنا سامنا کرنے کیلئے ہمیشہ سرگرم رہے. آج شہریان کی پریشانیوں کا کوئی پُرسان حال نہیں لوگ کاروباری مندی کے ساتھ مہنگائی کا بوجھ جھیل رہے ہیں. لوگوں کی تکلیف پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے  جنتادل کے ذمہ داران نے مشورہ کیا کہ مہنگائی کے خلاف حسبِ سابق جنتادل کو حکومت وقت تک آواز بلند کرنی چاہئے، اسی سلسلے میں نئے سال کے پہلے ہی روز شام 4 بجے مہنگائی کے خلاف ساجدہ میڈم آگے بڑھو... ہندو مسلم سکھ عیسائی سب کو مارے ہے مہنگائی... تیل کا دام کم کرو... دال کا دام کم کرو... جیسے نعروں کیساتھ جنتادل سیکولر کا وفد پرانت آفس پہنچا. وفد کی قیادت سابق صدر بلدیہ، سیکریٹری مہاراشٹر جنتادل سیکولر محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ نے کی. جنتادل کا وفد پرانت آفیسر سے مطالبہ کیا کہ روزمرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء ضروریہ کے دام کو کم کرنے کے لئے ہمارے مطالبے کو آپ سرکار تک پہنچائے ساتھ ہی سستے اناج کی سرکاری دوکانوں سے تیل، شکر، دال بھی مفت ملے اِس طرح کے مطالبے کے ساتھ جنتادل سیکولر ذمہ داران، کارپوریٹرس، ورکرس جوش و خروش کے ساتھ  پرانت آفس میں دیکھے گئے. اس وفد میں کارپوریٹر منصور شبیر ، کارپوریٹر عبدالباقی راشن وال ا، سلیم گڑبڑ ، ہارون ماسٹر ، عارف حسین پاپا ، صدر الدین مقادم ، آفتاب عالم ،  عبدالرحمٰن انصاری ، محمد رمضان ، افتخار راشن والا ، ادریس بھائی ، زاہد بابا ، عمران جھوپے ، مختار تارم ، لالے چاچا ، ابو لیث انصاری ، امجد پٹھان ، ایاز چاؤڑے ، آصف بھائی ، ٹلّو ماما، مشتاق بسی والے ، نعیم بھائی ، عبدالرحمٰن للّا ، سُدھیر ساڑُونکے ، وغیرہ شامل تھے.


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages