src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> تقریبِ وداع نشاط گرلس ہائی اسکول - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 7 مارچ، 2022

تقریبِ وداع نشاط گرلس ہائی اسکول




تقریبِ وداع نشاط گرلس ہائی اسکول



مالیگاؤں : نشاط ایجوکیشنل شوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام جاری نشاط گرلس پرائمری و ہائی اسکول طالبات کا وہ ادارہ ہے جہاں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ کھیل خود اور تہذیب و ثقافت سے جوڑے ہر حصے پر توجہ دی جاتی ہے، حال ہی میں اسکول ہذا میں ایک مقابلہ قرآت و حدر کا منعقد کیا گیا تھا جس میں حافظہ طالبات اور زیر حفظ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک پروگرام بنام تہنیت و اعزاز رکھا گیا تھا اور بروز سنیچر مورخہ 5 مارچ کو دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالبات کے لئے تقریب وداع کا اہتمام کیا گیا اس تقریب کی صدارت اسکول مینجمنٹ کے فعال رکن اور واٹر سپلائی انجینئر عالیجناب محمد انصاری بدرالدجیٰ سردار صاحب نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب عارف عباس صاحب، جناب حنیف گلزار صاحب، جناب عزیز نشاط صاحب، محترم نہال میکو صاحب فرزند عزیز نشاط صاحب و جملہ اراکین انجمن موجود رہے، الوداعی تقریب کا آغاز قرآت حمد اور نعت پاک سے ہوا بعد از این نشاط گرلس ہائی اسکول کی صدر مدرسہ محترمہ رحمانی فرزانہ میڈم نے پروگرام کی غرض و غایت، اپنے تاثرات مع پند و نصحا پیش کیے. اساتذہ میں نجم السحر میڈم اور جنید سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا وہی طالبات میں طوبی کوثر،(XA)  فائزہ شفیق (XB) سمیرا شفیق(XC) نے اپنے قلبی جذبات کا اظہار کیا، فائزہ شفیق نے اپنے احساسات اور محسوسات کو لفظوں کے اس لباس میں پیش کیا کہ جس کا دامن اشکوں سے تر تھا....نہایت سنجیدہ ماحول کو شگفتگی کی سیر عالیجناب حنیف گلزار صاحب نے کرائی اور طالبات کو عملی اور تعلیمی میدان میں اپنا مقام بنانے کا درس دیا. محترم رئیس ماسٹر صاحب نے طالبات سے ذکر کرتے ہوئے کہاکہ انجن کے در آپ طالبات کے ہمہ وقت کھلے ہیں، صدارتی خطاب کرتے ہوئے 

عالیجناب محمد انصاری بدرالدجیٰ سردار صاحب نے امتحان کی تیاری اور اس سے ضروری تمام ہدایات پر روشنی بکھرتے ہوئے دعائیں دیں، منصور سر نے طالبات کےلیے مجموعی دعا کا نظم کیا، انصاری صبیحہ میڈم نے رسم شکریہ ادا اس پروقار تقریب کی خوشنما نظامت امتیاز رفیق سر نے کی اور مکمّل تقریب کا اختتام مینجمنٹ، اساتذہ اور بالخصوص طالبات کے ظہرانہ پر ہوا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages