src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> لاؤڈ اسپیکر تنازعہ: اذان سے 15 منٹ پہلے اور بعد میں بھجن پر نہیں ہوگی پابندی، ناسک پولیس نے واپس لیا اپنا فیصلہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 29 اپریل، 2022

لاؤڈ اسپیکر تنازعہ: اذان سے 15 منٹ پہلے اور بعد میں بھجن پر نہیں ہوگی پابندی، ناسک پولیس نے واپس لیا اپنا فیصلہ

 




لاؤڈ اسپیکر تنازعہ: 

اذان سے 15 منٹ پہلے اور بعد میں بھجن پر نہیں ہوگی پابندی، ناسک پولیس نے واپس لیا اپنا فیصلہ 



 ناسک : مہاراشٹر کے ناسک میں، اذان سے 15 منٹ پہلے اور بعد میں بھجن پر پابندی اب ہٹا دی گئی ہے۔  ناسک کے نئے پولس کمشنر جینت نائیک نورے  نے یہ اطلاع دی۔  انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے گا۔  لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے لیے کسی نئے آرڈر کی ضرورت نہیں ہے۔  اس لیے ناسک کے سابق پولس کمشنر دیپک پانڈے کے جاری کردہ حکم کی اب ضرورت نہیں ہے اور اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔


 بتا دیں کہ 18 اپریل کو ناسک کے سابق پولس کمشنر دیپک پانڈے نے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہنومان چالیسہ یا بھجن بجانے کے لیے اجازت لینی ہوگی۔   مسجد کے 100 میٹر کے دائرے میں اذان سے پہلے اور بعد میں 15 منٹ کے اندر ہنومان چالیسہ کی اجازت نہیں ہوگی۔  اس حکم کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا ہے۔


 20 اپریل کو ناسک کے اس وقت کے پولس کمشنر دیپک پانڈے کو بھجن پر پابندی کے حکم کے بعد پولس کمشنر کے عہدے سے تبادلہ کردیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages