src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> افریقی خاتون نے ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش کا بنایا عالمی ریکارڈ! ‏ - مہاراشٹر نامہ

 


Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 10 جون، 2021

افریقی خاتون نے ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش کا بنایا عالمی ریکارڈ! ‏

فوٹو بشکریہ Anadolu agency 

افریقی خاتون نے ایک ساتھ

10 بچوں کی پیدائش کا بنایا

 عالمی ریکارڈ! 


جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کے گھر ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق 37 سالہ گوسیامی تھمارا نامی خاتون کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کے ہاں 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ولادت ہوئی، انہوں نے ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش کا مراکش کی خاتون کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کے پہلے بھی 6 سالہ جڑواں بچے ہیں۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیدائش سے قبل خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں 8 بچوں کی نشاندہی ہوئی تھی جب کہ دو بچے غلط ٹیوب میں ہونے کے سبب اسکین نہیں ہوسکے تھے۔

گوسیامی نے بچوں کی پیدائش سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے حمل کا سن کر سکتے میں آگئی تھی، شروعات میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا حمل بالکل نارمل تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں ان کے تمام بچے صحت مند پیدا ہو.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages