src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> پلیٹ فارم پر سوئی ہوئی بیوی کو جگا کر ٹرین کے آگے پھینکنے والے شوہر کو پولیس نے کیا گرفتار، یہ تھی وجہ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 23 اگست، 2022

پلیٹ فارم پر سوئی ہوئی بیوی کو جگا کر ٹرین کے آگے پھینکنے والے شوہر کو پولیس نے کیا گرفتار، یہ تھی وجہ

 

 


 پلیٹ فارم پر سوئی ہوئی بیوی کو جگا کر ٹرین کے آگے پھینکنے والے شوہر کو پولیس نے کیا گرفتار، یہ تھی وجہ



 تھانے: تھانے پولیس نے مبینہ طور پر چلتی ٹرین کے سامنے اپنی بیوی کو دھکا دے کر قتل کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔  ایک اہلکار نے منگل کو یہ معلومات دی۔  یہ واردات پڑوسی ضلع پالگھر کے وسئی روڑ ریلوے اسٹیشن پر پیش آئی۔  پیر کی صبح تقریباً 4 بجے پیش آنے والا یہ واقعہ موقعۂ واردات پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔  اس میں ایک شخص اپنی سوئی ہوئی بیوی کو جگاتے ہوئے نظر آتا ہے، پھر وہ اسے گھسیٹ کر پلیٹ فارم کے کنارے لے جاتا ہے اور اسٹیشن پر آنے والی اودھ ایکسپریس ٹرین کے سامنے کی پٹریوں پر ڈھکیل دیتا ہے۔


 اس واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔  خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔  اس کی مسخ شدہ لاش کو بعد میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔  سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کو انجام دینے کے بعد یہ شخص اپنے دو بچوں اور ایک بیگ کے ساتھ بھاگتا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔  بعد میں اسے تھانے کے کلیان سے ممبئی کے دادر تک ٹرین میں سوار ہوتے دیکھا گیا۔  اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو تھانے کے بھیونڈی میں پیر کی رات دیر گئے گرفتار کیا۔





 اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کے ایک دوست کے ساتھ دو دن کے لیے باہر گئی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ ناراض تھا اور دونوں کے درمیان لڑائی ہو گئی تھی۔  ابتدائی تفتیش سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس شخص کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اور اسی وجہ سے اس نے  اس واردات کو انجام دیا۔  اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ریلوے) سندیپ بھاجی بھاکرے نے ملزم کو پکڑنے والی پولیس ٹیم کی تعریف کی ہے۔  (ایجنسی)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages