src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مالیگاؤں میں بھیکن شاہ عیدگاہ کے بازو میں ایک اور عید گاہ بن جانے سے مسئلہ پیدا ہوگیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 28 اپریل، 2022

مالیگاؤں میں بھیکن شاہ عیدگاہ کے بازو میں ایک اور عید گاہ بن جانے سے مسئلہ پیدا ہوگیا



مالیگاؤں میں بھیکن شاہ عیدگاہ کے بازو میں ایک اور عید گاہ  بن جانے سے مسئلہ پیدا ہوگیا 
 



مالیگاؤں (نامہ نگار) مالیگاؤں میں موسم اور گرنا ندی کے سنگم پر لگ بھگ دو سو برس پرانی حضرت بھیکن شاہ درگاہ کے احاطے کے میدان میں حضور صوفئ ملت صوفی غلام رسول صاحب قادری رحمۃ اللّٰہ علیہ نے سال 2015/ میں حضرت بهیکن شاہ عید گاہ کی بنیاد رکھی، اور پچھلے سات سال سے وہاں آل رسول، عطائے غوثِ اعظم، حضرت مولانا سید امین القادری صاحب قبلہ کی امامت و اقتداء میں عیدین کی نماز ادا کی جاتی رہی ہے، لاک ڈاؤن کے ایام میں بھی یہاں علامتی انداز میں عیدین کی نماز ادا کی گئی .اس عید گاہ کے لئے حضور آل رسول سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کو تا حیات اِمام مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جسے حضور سید صاحب قبلہ نے قبول بھی فرمایا تھا۔ اس لئے حضرت بھیکن شاہ عید گاہ پر نمازِ عیدالفطر سابقہ کی طرح ادا کی جائے گی۔ مگر اس سال حضرت بھیکن شاہ عید گاہ کے بالکل بازو کی زمین پر سرکار کلاں عید گاہ کے نام سے ایک دوسری نئی عید گاہ بنالی گئی ہے۔ دونوں عید گاہ ایکدم بازو بازو میں ہونے کی وجہ سے اور دونوں جگہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ہونے کی وجہ سے دونوں جگہ دُشواری پیش آئے گی، اور مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ اس بات کو لے کر حضرت بھیکن شاہ عید گاہ ٹرسٹ کے ذمے داران میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔ نئی عید گاہ پر نمازِ عید کے لئے کون سا وقت مقرر کیا گیا ہے، اس کی مناسبت سے حضرت بھیکن شاہ عید گاہ پر نمازِ عید الفطر کے لئے کون سا وقت طے کیا جائے؟ اور دیگر انتظامات کے تعلق سے اہم فیصلے کس طرح لئے جائے اس تعلق سے ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد جلد کیا جائے گا ۔ ایسی اطلاع حضرت بھیکن شاہ عید گاہ ٹرسٹ کے جانشینِ صوفئ ملّت صوفی نورالعین صابری صاحب اور سیٹھ اكبر اشرفی صاحب نے دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages