صاحب عالم المعروف آشرف بھیونڈی کی خواتین سے 80 تا 90 ہزار کی دھوکہ دہی کرکے مالیگاؤں فرار.
بھیونڈی , 6 نومبر : تصویر میں نظر آنے والا شخص صاحب عالم المعروف آشرف ہے. 81494 08238 یہ موبائل نمبر مذکورہ بالا شخص کا ہے. بھیونڈی کے گائتری نگر کے ساکن اس شخص نے شانتی نگر و اطراف کے علاقے کی بیوہ اور مجبور لاچار خواتین کو لالچ دے کر کسی سے ہزار تو کسی سے پانچ سو روپئے کی رقم اینٹھ لی. ان غریب بیوہ خواتین سے 80 سے 90 ہزار تک کی ایک خطیر رقم لوٹ کر مع اہل و اعیال کے مالیگاؤں راہ فرار اختیار کی. اس شخص کے تعلق خبر موصول ہورہی ہے کہ یہ بھیونڈی کی خواتین کو ٹھگ کر مالیگاؤں کے گولڈن نگر میں سکونت پذیر ہے. لہذا جس کسی کو یہ شخص نظر آئے تو برائے مہربانی 72767 07756 اس نمبر پر رابطہ کریں. اہلیان مالیگاؤں سے گزارش ہے کہ اس صاحب عالم المعروف اشرف نامی اس شخص سے ہوشیار رہیں. یہ شخص نام بدلنے میں ماہر ہے اور مختلف افراد اسے مختلف ناموں سے جانتے ہیں.
نوٹ : خبر دینے والے شخص کو نام راز میں رکھا جائے گا.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں